کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور صنعتی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 30 OCT 2025 10:46AM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 29 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں ایکسپورٹ پروموشن کونسلز (ای پی سیز) اور صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

مذکورہ اجلاس میں تجارت کے محکمے محصولات کے محکمےصنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور مختلف صنعتی انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی) اور  تجارت  کے محکمے نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے دوران کی گئی اہم اصلاحات اوربرآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آئندہ اصلاحاتی اقدامات اور اس عرصے کے دوران برآمدی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرزینٹیشنس دیں۔

بات چیت میں صنعت کو درپیش مسائل اور چیلنجز، برآمدی تنوع میں کامیابیوں اور ملک سے برآمدات کو مزید فروغ دینے کے لیے متعلقہ فریقوں کی آراء اور توقعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایف آئی ای او، ٹیکسٹائل، ملبوسات، انجینئرنگ، جواہرات اور زیورات، طبی آلات، دواسازی، خدمات،ای پی سی ایچ ، ٹیلی کام، چمڑا،سی آئی آئی، ایف آئی سی سی آئی(فکی)،پی ایچ ڈی سی سی آئی،ایس آئی اے ایم،اے ایس ایساو سی ایم اے ایم(ایسو چیم) اوراین اے ایس ایس سی او ایم(ناسکوم) سمیت مختلف شعبوں کے نمائندوں نے سازگار تجارتی ماحول کو فروغ دینے اور ہندوستانی برآمد کنندگان کے لیے مارکیٹ کے مواقع کو بڑھانےمیں مرکزی وزیر اور کامرس  اورصنعت کی وزارت  کی کوششوں کی ستائش کی۔

جناب پیوش گوئل نے کاروبار میں سہولت کے لیے جاری اقدامات اور ہندوستانی برآمد کنندگان کے لیے عالمی منڈی تک رسائی بڑھانے کے لیے جاری اقدامات کے ذریعے ایک آسان تجارتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

*******

ش ح۔ ش م۔م ش

U.NO.478


(Release ID: 2184061) Visitor Counter : 12