مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی طرف سے ایم 2 ایم سم کی ملکیت کی منتقلی کےفریم ورک حتمی شکل دی گئی


 اس  فریم ورک سےسروس میں کسی خلل کے بغیر ایم 2 ایم سم کی ملکیت کی منتقلی ممکن ہو سکے گی

Posted On: 29 OCT 2025 11:51AM by PIB Delhi

وزارتِ مواصلات کےمحکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے  آفس  میمورنڈم (او ایم) جاری کر کے ایم 2 ایم سم کی ملکیت ایک ایم 2 ایم سروس پرووائیڈر (ایم 2 ایم ایس پی)/لائسنس یافتہ ادارے سے دوسرے ایم 2 ایم سروس پرووائیڈر ( ایم2 ایم ایس پی)/لائسنس یافتہ ادارے کو منتقل کرنے کے فریم ورک کا اعلان کیا ہے۔فی الحال، موجودہ رہنما ہدایات کے تحت ایم 2 ایم سم کے مالک کے نام میں تبدیلی کا کوئی التزام موجود نہیں ہے، جس کے باعث ایسے حالات میں جب ایم 2 ایم سروس پرووائیڈر کی تبدیلی ناگزیر ہو، آخری صارف کو ایم 2 ایم خدمات میں خلل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نئے فریم ورک میں ایم 2 ایم سم کی ملکیت کی منتقلی کے لیے رسمی طریقہ کار  قائم کیا گیا، تاکہ خدمات میں رکاوٹ کے بغیر ہموار اور قواعد کے مطابق منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔  اس کا اطلاق تمام ایم 2 ایم سروس پرووائیڈر (ایم 2 ایم ایس پی)/لائسنس یافتہ اداروں پر ہوتا ہے۔

 ایم2  ایم  سم کی ملکیت کی منتقلی کا ہموار طریقہ کار

اس  پروسیس میں درج ذیل اہم  اقدامات شامل ہوں گے:

منتقلی کی درخواست ایم 2 ایم سروس کےصارف/تھرڈپارٹی کی جانب سے دی جائے گی:ایم 2 ایم سروس کے صارف کو موجودہ ایم2 ایم سروس پرووائیڈر/لائسنس ہولڈر (‘منتقل کنندہ’) کو باقاعدہ تحریری درخواست دینی ہوگی، جس میں متعلقہ ایم2ایم سم کی تفصیل اور نئی کمپنی/لائسنس ہولڈر کا نام درج ہو۔

منتقل  کنندہ  کمپنی کی جانب سے انو آبجیکشن سرٹیفکیٹ( این او سی):صارف کی درخواست موصول ہونے کے 15 دن کے اندر موجودہ  ایم 2 ایم سروس پرووائیڈر/لائسنس ہولڈر کو متعلقہ ایکسس سروس پرووائیڈر(ایس) کے حق میں این او سی جاری کرنا ہوگا، بشرطیکہ صارف پر کوئی واجب الادا رقم باقی نہ ہو۔

منتقل الیہ کمپنی کی جانب سے تحریری  انڈر ٹیکنگ:نیا ایم2 ایم سروس پرووائیڈر/لائسنس ہولڈر متعلقہ ایکسس سروس پرووائیڈر(ایس) کو باقاعدہ تحریری  انڈر ٹیکنگ/اقرار نامہ جمع کروائے گا، جس میں یہ واضح ہو کہ وہ منتقل شدہ  ایم 2 ایم سم کے تمام فرائض، ذمہ داریاں اور قانونی تقاضے بشمول کے وائی سی اور متعلقہ گائیڈ لائنز کی پابندی قبول کرتا ہے۔

ایکسس سروس پرووائیڈر (اے ایس پی) کی جانب سے تصدیق، کے وائی سی اور ریکارڈ  اپ ڈیٹ:ایکسس سروس پرووائیڈر صارف کی جانب سے موصولہ منتقلی کی درخواست کا جائزہ لے گا، جس کے بعد منتقل کنندہ کی جانب سے موصولہ این او سی اور منتقَل الیہ کمپنی کی جانب سے   دی جانے والی انڈر ٹیکنگ کی تصدیق کرے گا۔ کامیاب تصدیق کے بعد، ایکسس سروس پرووائیڈردوبارہ کے وائی سی مکمل کر کے صارف کے ریکارڈ کو نئی ملکیت کے مطابق اپڈیٹ کریں گے۔

 اہم بات یہ ہے کہ ہرایم 2 ایم سم کا کسی نہ کسی ایم2 ایم  سروس پرووائیڈر/لائسنس ہولڈر سے منسلک رہنا لازمی ہے اور صارف کو دی جانے والی ایم2 ایم سروس میں کسی بھی مرحلے پر خلل یا بندش نہیں ہونی چاہیے۔

مکمل آفس میمورنڈم اور صارف کی درخواست، منتقل کنندہ کے این او سی، اور منتقَل الیہ  کمپنی کی انڈر ٹیکنگ کے فارمیٹس درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں: https://dot.gov.in/all-circulars?tid=3197 .

اس فریم ورک کی شروعات سےآخر ی صارف کے مفادات کے تحفظ اور سروس پرووائیڈرز کو آپریشنل لچک فراہم کرنے کے لیے، محکمہ ٹیلی  مواصلات (ڈی او ٹی) کی مسلسل کوششیں اجاگر ہوتی ہیں، تاکہ ہندوستان کی ایم 2 ایم اورآئی او ٹی سروسز قابلِ اعتماد اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق رہیں۔

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی کے سوشل میڈیا ہینڈل کو فالو کریں:

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

 

*****

ش ح۔  م ش ع۔ ش ب ن

U.NO.433


(Release ID: 2183701) Visitor Counter : 6