وزارت دفاع
وزیر دفاع کوالالمپور میں 12ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس میں شرکت کریں گے
Posted On:
29 OCT 2025 10:05AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم نومبر 2025 کو کوالالمپور، ملیشیا میں ہونے والے 12ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس (اے ڈی ایم ایم -پلس) میں شرکت کریں گے۔ وہ ‘‘ اے ڈی ایم ایم-پلس کے 15 سال پر غور و فکر اور آئندہ لائحہ عمل’’ کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر، آسیان-ہند وزرائے دفاع کی غیر رسمی ملاقات کا دوسرا اجلاس 31 اکتوبر کو ملیشیا کی سربراہی میں منعقد ہوگا، جس میں تمام آسیان رکن ممالک کے وزرائے دفاع شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد آسیان کے رکن ممالک اور ہندوستان کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور‘‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’’ کو آگے بڑھانا ہے۔
دو روزہ دورے کے دوران، وزیر دفاع کے اے ڈی ایم ایم-پلس میں شریک ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ ملیشیاکی اعلیٰ قیادت سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کی توقع ہے۔
اے ڈی ایم ایم آسیان (ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشن) کی سب سے اعلیٰ دفاعی مشاورتی اور تعاون کی میکانزم ہے۔
ای ڈی ایم ایم پلس آسیان کے رکن ممالک اور وابستہ ممالک کے لیے سلامتی اور دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کا پلیٹ فارم ہے ،جس سے آسیان کے رکن ممالک ( برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، تیمور لیستے اور ویتنام) اور اس کے آٹھ ڈائیلاگ پارٹنر ممالک (ہندوستان، امریکہ، چین، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ) سروکار رکھتے ہیں ۔
ہندوستان 1992 میں آسیان کا ڈائیلاگ پارٹنر بنا اور پہلا اے ڈی ایم ایم پلس اجلاس 12 اکتوبر 2010 کو ہنوئی، ویتنام میں منعقد ہوا۔ 2017 سے، آسیان اور شراکت دار ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیےاے ڈی ایم ایم پلس اجلاس سالانہ طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔
اے ڈی ایم ایم پلس کے فریم ورک کے تحت، ہندوستان2024-2027 کی میعاد کے لیے ملیشیا کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے ماہرین کے ورکنگ گروپ کا شریک صدر ہے۔ آسیان-ہندمیری ٹائم مشق کا دوسرا مرحلہ بھی 2026 میں منعقد ہونے کو طےہے۔
*****
ش ح۔ م ش ع۔ ش ب ن
U.NO.421
(Release ID: 2183613)
Visitor Counter : 16