کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور معاشی تحفظ کےیورپی کمشنر سےوزیر تجارت و صنعت  کی ملاقات، ہند-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے) پر گفتگو

Posted On: 29 OCT 2025 9:31AM by PIB Delhi

مرکزی وزیرتجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے 26 تا 28 اکتوبر 2025 کو برسلز کا دورہ کیا اور تجارت و معاشی تحفظ کےیورپی کمشنر جناب ماروش شیفچووِچ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں ہند-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے) پر جاری مذاکرات سے متعلق زیر التواء امور پر مفید اور بامعنی گفتگو کی۔

دونوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ  ہند-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ کو 2025 کے آخر تک مکمل کرنے کے اپنے مشترکہ عزم پر قائم ہیں،  جس کی واضح ہدایات فروری 2025 میں کمشنرز کالج کے دورۂ نئی دہلی کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور یورپی کمیشن کی صدر محترمہ اُرسولا  وان ڈیر لیئن نے دی تھیں۔ اس ملاقات میں باہمی فائدہ مند، متوازن اور منصفانہ تجارتی معاہدے کی کامیابی پر توجہ دی گئی،  جس سے  ہند اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی اعتماد کےگہرےاور تزویراتی تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی  ہوتی ہے اور ساتھ ہی ایک دوسرے کی  جذبات اور ترجیحات کا احترام کوبھی یقینی بنایا جاتا ہے۔

 ہندوستان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدہ ( ایف ٹی اے) میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، تاکہ ٹیرف اور غیر ٹیرف دونوں روکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور شفاف اور معقول ضابطہ جاتی فریم ورک  قائم کیاجائے، جس سے آئندہ برسوں میں دونوں شراکت داروں کے درمیان تجارت کو تیز تر بنایا جا سکے۔

فریقین کے درمیان زیر التواء امور پر ممکنہ حل تلاش کرنے کے لیے بھرپور اور تفصیلی مشاورت ہوئی۔ غیر ٹیرف اقدامات اور یورپی یونین کے نئے ضوابط کے حوالے سے  ہندوستان کے تحفظات پر بھی اچھی گفتگو ہوئی۔ مذاکرات کے دوران مرکزی وزیر صنعت و تجارت نے  ہندوستان کے اہم مطالبات، خصوصاً محنت طلب شعبوں سے متعلق ترجیحی  اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر حساس صنعتی ٹیرف لائن کو حتمی شکل دینے کے لیے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اتفاق کیا کہ اسٹیل، آٹو، سی بی اے ایم اور یورپی یونین کے دیگر ضوابط سے متعلق معاملوں پر مزید گفتگو درکار ہے، کیونکہ یہ امور زیادہ حساس نوعیت کے حامل ہیں۔

 ہندوستان یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ  اختراعات، متوازن، منصفانہ اور بامعنی تجارت اور امن و خوشحالی کے  تئیں اجتماعی  عہد بندی کے ذریعے اس وژن کو حقیقت میں بدلایا جا سکے۔ جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے، یورپی یونین کی تکنیکی ٹیم ڈائریکٹر جنرل برائے تجارت  کی قیادت میں  آئندہ ہفتے  ہندوستان کا دورہ کرے گی، جس کا مقصد گزشتہ دو دنوں میں  نشان زد کیے گئے ممکنہ حلوں کی بنیاد پر تعمیری نتیجے تک پہنچنا ہے ۔

*****

ش ح۔  م ش ع۔ ش ب ن

U.NO.420


(Release ID: 2183610) Visitor Counter : 12