صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ویجیلنس بیداری ہفتہ 2025 کے حصے کے طور پر وزارت صحت کے افسران اور عملے کو دیانتداری کا حلف دلایا


جناب نڈا نے اس موقع پر کہا کہ بیداری اور احتیاط کوایک ادارہ جاتی عادت  بنانا ضروری ہے

وزارت صحت نے دیانتداری ، شفافیت اور جوابدہی کے عہد کے ساتھ ویجیلنس بیداری ہفتہ 2025 منایا

جناب نڈا نے ویجیلنس بیداری ہفتہ منانے کے دوران اخلاقی طرز حکمرانی اور احتیاطی نگرانی کی اہمیت پر  بھی زور دیا

Posted On: 27 OCT 2025 1:36PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج ویجیلنس بیداری ہفتہ 2025 کے موقع پر وزارت کے سینئر افسران اور عملے کے ساتھ دیانتداری کا عہد لیا  او ر دلوایا۔

1.jpg

پورے ملک میں انسدادِ بدعنوانی ہفتہ 27 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک “بیداری: ہماری مشترکہ ذمہ داری”کے موضوع کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس کا مقصد عوامی زندگی میں دیانت داری، شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا ہے، جیسا کہ مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی(سی وی سی) کی ہدایات میں بیان کیا گیا ہے۔

2.jpg

عہد دلاتے ہوئے جناب نڈا نے اخلاقی طریقوں کو ادارہ جاتی بنانے اور حکمرانی کی ہر سطح پر چوکسی کے ثقافت  کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا ، ‘‘ضروری ہے کہ ایک سادہ اور عام فہم چیک لسٹ تیار کی جائےتاکہ تاکہ لوگ خیر خواہی یا ہمدردی کے تحت کوئی غلط کام نہ کریں۔ تربیت اور صلاحیت سازی ایک باقاعدہ مشق ہونی چاہیے تاکہ ہر کوئی باخبر اور چوکس رہے ۔

3.jpg

انسدادِ بدعنوانی ہفتہ 2025 سے قبل، مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی (سی وی سی) نے رواں سال اگست میں ایک سرکلر جاری کیا تھا، جس میں تمام اداروں کو ہدایت دی گئی  تھی کہ وہ 18 اگست سے 17 نومبر 2025 تک پریوینٹو ویجیلنس کے  سلسلے میں تین ماہ تک مہم چلائیں ، جس  میں پانچ کلیدی نکات یعنی (i) زیر التواء شکایات کا تصفیہ (ii) زیر التواء مقدمات کا ازالہ (iii) صلاحیت سازی کے پروگرام (iv) اثاثہ جات کا انتظام اور (v) ڈیجیٹل اقدامات  پر توجہ دی جائے۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سینئر افسران ، عہدیداروں اور عملے کے ارکان نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور عوامی خدمت میں اخلاقی اقدار ، شفافیت اور جواب دہی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO.341


(Release ID: 2182927) Visitor Counter : 13