نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں میں اہم اقدامات سے آگاہ کیا


نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے اور معلومات اور مواصلات کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے وزارتوں کی ستائش کی

جناب  سی پی رادھا کرشنن نے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں کو سافٹ ویئر اور اختراع کے مرکز کے طور پر ترقی دینے پر زور دیا

Posted On: 24 OCT 2025 8:25PM by PIB Delhi

ریلوے، الیکٹرانکس اور آئی ٹی، اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، اور تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ  جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوران نائب صدر جمہوریہ کو الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے اہم اقدامات، کامیابیوں اور مستقبل کے روڈ میپ سے آگاہ کیا گیا جس کا مقصد ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانا اور ملک کے معلومات اور مواصلات کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

 

نائب صدر جمہوریہ نے دونوں وزارتوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار، اختراع پر مبنی اور معلومات سے آگاہ معاشرے کی تعمیر کے لیے ان کی تبدیلی کی شراکت کے لیے سراہا۔ انہوں نے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں کو ابھرتے ہوئے سافٹ ویئر اور اختراعی مراکز کے طور پر ترقی دینے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور ڈیجیٹل مواد کی تخلیق میں جدت کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :274 )


(Release ID: 2182331) Visitor Counter : 10