کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے لگژمبرگ کے نائب وزیرِ اعظم ،خارجی امور اور تجارت کے وزیرجناب زیویئر بیٹل اور جرمن کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی
Posted On:
24 OCT 2025 12:49PM by PIB Delhi
جرمنی کی اقتصادی امور و توانائی اور وفاقی چانسلری کی وفاقی وزات میں 23 اکتوبر 2025 کو اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد، تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے لگژمبرگ کے نائب وزیرِ اعظم ، خارجی امور اور تجارت کے وزیر جناب زیویئر بیٹل سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی تجارت و کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں فریقوں نے بھارت کے آئندہ سرکاری دورے کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔
جناب پیوش گوئل نے معروف جرمن کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے جوخن ہانے بیک، چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)، انفینیون ٹیکنالوجیز اے جی؛ کلاز روزن فیلڈ، سی ای او، شَیفلر گروپ؛ مائیکل مازور، سی ای او، رینک وہیکل موبیلٹی؛ مارٹن ہیرنکنیخت، سی ای او، ہیرنکنیخت اے جی؛ ٹوبیاس بشوف-نیمرز، بورڈ ممبر، انرٹراگ؛ اور اولا کیلینیئس، سی ای او، مرسڈیز بینز سے ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں بالخصوص دفاع، توانائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور نقل و حرکت کے شعبوں میں بھارتی اور جرمن کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور امکانات پر گفتگو کی گئی۔ کاروباری رہنماؤں نے بھارت میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے حوالے سے اپنے مثبت نظریے کا اظہار کیا اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج بعد میں، جناب گوئل ‘‘برلن گلوبل ڈائیلاگ’’ میں عالمی تجارت پر ایک اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت کریں گے اور جرمن کاروباری اداروں اور صنعتی انجمنوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
*********
ش ح۔ش م ۔م الف
U. No-242
(Release ID: 2182141)
Visitor Counter : 11