نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن سے ملاقات کی اور بھارت کی سائنسی اور تکنیکی پیشرفت سے آگاہ کیا
نائب صدر جمہوریہ نے عالمی سطح پر اختراع میں بھارت کے عروج اور جدید ٹیکنالوجیز میں نمایاں کامیابیوں کی تعریف کی
نائب صدر جمہوریہ نے سائنس کے شعبوں میں قابل قدرتحقیق میں اخلاقی اقدار، نوجوانوں کی شمولیت اور عالمی شراکت داری پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا
Posted On:
23 OCT 2025 5:52PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز(آزاد چارج)کے مرکزی وزیرڈاکٹر جیتندر سنگھ نے وزارتوں کے سینئر افسران کے ہمراہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نائب صدر کو وزارتوں کےاہم اقدامات قدمیوں اور جاری پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جو سائنسی تحقیق اور جدت، ٹیکنالوجی کی ترقی اور کاروباریت، بایوٹیکنالوجی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سائبر سیکیورٹی سسٹمز میں ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی خدمات، ماحولیاتی اور سمندری مطالعات، اور آفات کے خطرات میں کمی پر مرکوز ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے بھارت کے اختراع پر مبنی سائنسی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور جدید ٹیکنالوجیز میں تحقیق کو آگے بڑھانے میں وزارتوں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے عالمی اختراعی اشاریے میں 2015 میں81 ویں مقام سے 2025 میں 38 ویں مقام تک پہنچنےپر بھارت کی سبقت کی ستائش کی اور پیٹنٹس، سائنسی اشاعتوں، اور ٹیکنالوجی سے متعلق ترقی میں اضافہ کاذکر کیا۔
انہوں نے ویکسین کی تیاری،بھارت جین اے آئی لارج لینگویج ماڈل اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں پیش رفت کے لیے ملک کی نمایاں کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔ نائب صدر نے بایوٹیکنالوجی میں قابل قدر تحقیق، نوجوانوں کو سائنسی کیریئر اختیار کرنے کی ترغیب اور صنعت کے ساتھ مضبوط تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ موسمی پیشگوئی میں تیزی سے بہتری اور بھارت کی نیلگو معیشت کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے عالمی شراکت داری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارت سائنسی ترقی میں سرِ فہرست رہے۔
****
ش ح۔ع ح ۔ت ا
UR No-221
(Release ID: 2181936)
Visitor Counter : 12