بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ایس آئی آر کی تیاری سے متعلق  دو روزہ سی ای اوز کانفرنس اختتام  پذیر ہوئی

Posted On: 23 OCT 2025 4:59PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی دو روزہ چیف الیکشن آفیسرز (سی ای اوز) کانفرنس آج نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکشنل مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں اختتام پذیر ہوئی۔

  1. کانفرنس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے کی، اس کانفرنس  میں الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر ویویک  جوشی بھی موجود تھے۔
  2. ملک بھر کی ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے سی ای اوز نے کانفرنس میں شرکت کی۔
  3. کمیشن نے سی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں  میں خصوصی جامع نظرِثانی (ایس آئی آر) کی تیاری کو حتمی شکل دیں۔ کمیشن کے سینئر افسران کی جانب سے ایس آئی آر کے عمل پر پیشکش کے بعد سی ای اوز کے اٹھائے گئے سوالات بھی واضح کیے گئے۔
  4. کمیشن نے سی ای اوز کو پہلے جاری کردہ ہدایات کے تحت ریاست/مرکزکے زیر انتظام علاقوں  میں موجودہ ووٹروں کو گزشتہ ایس آئی آر کے مطابق میپنگ کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
  5. کمیشن نے آسام، تمل ناڈو، پڈوچیری، کیرالہ اور مغربی بنگال میں انتخاب سے متعلق ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں  کے سی ای اوز سے ایک ایک کرکے ملاقات بھی کی۔
  6. یہ کانفرنس 10 ستمبر 2025 کو منعقدہ ایس آئی آر کی تیاری سےمتعلق کانفرنس کے سلسلے کے طور پر منعقد کی گئی، جس میں تمام ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں  نے اپنی متعلقہ ریاست/مرکزکے زیر انتظام علاقوں  میں ووٹروں کی تعداد، گزشتہ ایس آئی آر کی اہل تاریخ اور ووٹروں کی فہرست کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دیں۔

****

ش ح۔ع ح ۔ت ا

UR No-216


(Release ID: 2181925) Visitor Counter : 12