صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِجمہوریہ نے پلائی میں سینٹ تھامس کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے اختتامی تقریب کی صدارت کی


صدردروپدی مرمو نے کہا:تعلیم کا چراغ فردی اور اجتماعی ترقی کے راستے کو روشن کرتا ہے

صدردروپدی مرمو نے مزید کہا:خواندگی، تعلیم اور علم کی طاقت نے کیرالہ کو کئی انسانی ترقی کے اہم معیارات پر سرکردہ ریاستوں میں شامل کیا ہے

Posted On: 23 OCT 2025 4:57PM by PIB Delhi

صدرِجمہوریہ محترمہ دروپدی مورمو نے آج  (23 اکتوبر 2025) کیرالہ کے پلائی میں سینٹ تھامس کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ تعلیم ترقی اور نشونما کے مواقع تلاش کرنے کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ تھامس کالج کا قیام خاص طور پر دیہی علاقوں کے طلباء کو تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے خوشی کا اظہارکیا کہ کالج پچھلے 75  سال سے اس قابلِ تحسین مقصد کو پورا کر رہا ہے۔

PR1pic23102025VBA9 11.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سینٹ تھامس کالج جیسے تعلیمی ادارے ورکشاپس ہیں جہاں تقدیریں تشکیل پاتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کالج جامع تعلیم اور سماجی انصاف پر زور دیتا ہے، اور پائیداری اور شمولیت کی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالج اخلاقی رہنمائی کے ساتھ علمی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ 21 ویں صدی کو ’علم کی صدی‘ کہا جاتا ہے۔ وہ علم جو جدت کو فروغ دیتا ہے، معاشرے کو آگے لے جاتا ہے اور خود کفیل بناتا ہے۔ خواندگی، تعلیم اور علم کی طاقت نے کیرالہ کو انسانی ترقی کے متعدد پیمانوں پر سرکردہ ریاستوں میں شامل کیا ہے۔

PR2pic23102025J91H 22.jpg

کوٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ اس شہر نے سماجی اور تعلیمی تبدیلیوں کے شاندار باب دیکھے ہیں۔ چھوٹی ذات کے خاتمے کی عظیم تحریک، جو ‘وائیکم ستیہ گرہ’ کے نام سے مشہور ہے، سو سال پہلے کوٹیم میں ہوئی تھی۔ اسے ‘اکشرا نگر’ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ یہ خواندگی اور تعلیم کا سرچشمہ رہا ہے۔ ‘سکشرا کیرالم’ تحریک کو مضبوط بنانے میں اس علاقے کے لوگوں نے بہت فعال کردار ادا کیا۔ جناب پی این  پَنِکَر کی لائبریری تحریک کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے کی عظیم کوشش ایک نہایت سادہ مگر طاقتور پیغام ‘وائچو ولا روگا’ یعنی ‘پڑھو اور بڑھو’ سے متاثر تھی۔

PR3pic23102025IETA 33.jpg

صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کی روشنی فرد اور اجتماعی ترقی کے راستے کو روشن کرتی ہے۔ انہوں نے سینٹ تھامس کالج کی تعلیم کی روشنی پھیلانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سینٹ تھامس کالج معیاری تعلیم کو فروغ دیتا رہے گا اور اس طرح  2047  تک ایک زیادہ منصفانہ معاشرہ اور وکست بھارت کے قیام میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

براہ کرم صدر جمہوریہ کے خطاب کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Please click here to see the President's Speech-

*********

ش ح ۔  ا س  ۔ م ا

Urdu No-214


(Release ID: 2181924) Visitor Counter : 13