وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بینکنگ قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کے تحت نامزدگی سے متعلق اہم دفعات ،یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی


یہ دفعات، جمع کنندگان کو اپنی پسند کے مطابق نامزدگی کرنے کی سہولت فراہم کرنے، متعدد نامزدگیوں (زیادہ سے زیادہ 4) کی اجازت دینے، اور دعویٰ کے نمٹارے میں یکسانیت، شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں

بینکنگ قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کا مقصد حکمرانی کے معیار کو مضبوط کرنا، جمع کنندگان اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بڑھانا، پبلک سیکٹر بینکوں میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانا، اور صارفین کی سہولت کو فروغ دینا وغیرہ ہے

Posted On: 23 OCT 2025 12:06PM by PIB Delhi

بینکنگ قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کے تحت نامزدگی سے متعلق اہم دفعات، یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ بینکنگ قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کا نوٹیفکیشن 15 اپریل 2025 کو شائع کیا گیا تھا (گزٹ نوٹیفکیشن کا لنک نیچے منسلک کیاگیاہے)۔ اس میں پانچ قوانین—ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ، 1934، بینکنگ ریگولیشن ایکٹ، 1949، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ایکٹ، 1955 اور بینکنگ کمپنیاں (حصول اور منتقلی) ایکٹ، 1970 اور 1980 میں کل 19 ترامیم شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ بینکنگ قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کی دفعات “اس تاریخ سے نافذ ہوں گی جو مرکزی حکومت سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے مقرر کرے” اور ایکٹ کی مختلف دفعات کے لیے مختلف تاریخیں مقرر کی جا سکتی ہیں۔

اسی مناسبت سے ، مرکزی حکومت نے نوٹیفائی کیا ہے کہ بینکنگ قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کے سیکشن 10، 11، 12 اور 13 میں شامل دفعات یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہے۔

یکم نومبر 2025 سے نافذ ہونے والے سیکشن 10، 11، 12 اور 13 کی دفعات جمع کھاتوں، محفوظ اسٹوریج  میں رکھی گئی اشیاء، اور بینکوں میں موجود سیفٹی لاکرز کی اشیاء سے متعلق نامزدگی کی سہولیات پر لاگو ہوں گی۔

ان دفعات کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  1. متعدد نامزدگیاں: صارفین بیک وقت یا تسلسل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ چار افراد کو نامزد کر سکتے ہیں، جس سے جمع کنندگان اور ان کے نامزد شدگان کے لیے کلیم کی ادائیگی آسان ہو جاتی ہے۔
  2. جمع کھاتوں کے لیے نامزدگی: جمع کنندگان اپنی پسند کے مطابق بیک وقت یا تسلسل کے ساتھ نامزدگی اختیار کر سکتے ہیں۔
  3. محفوظ اسٹوریج میں رکھی گئی اشیاء اور سیفٹی لاکرز کے لیے نامزدگی: ایسی سہولیات کے لیے صرف تسلسل کے ساتھ نامزدگی کی اجازت ہے۔
  4. بیک وقت نامزدگی: جمع کنندگان زیادہ سے زیادہ چار افراد کو نامزد کر سکتے ہیں اور ہر نامزد شدہ کے لیے حصہ یا فیصد کا تعین کر سکتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کل مساوی 100 فیصد ہو اور تمام نامزد شدگان میں شفاف تقسیم ممکن ہو۔
  5. تسلسل کے ساتھ نامزدگی: جو افراد جمع، محفوظ اسٹوریج  میں رکھی اشیاء یا لاکرز رکھتے ہیں، وہ زیادہ سے زیادہ چار نامزد شدگان کا تعین کر سکتے ہیں، جہاں اگلا نامزد شدہ صرف اس وقت فعال ہوگا جب نامزد شدہ کا انتقال ہو جائے، جس سے ادائیگی میں تسلسل اور جانشینی کی وضاحت یقینی بنتی ہے۔

ان دفعات کے نفاذ سے جمع کنندگان کو اپنی پسند کے مطابق نامزدگی کرنے کی سہولت ملے گی، جبکہ بینکنگ نظام میں دعویٰ کے نمٹارے میں یکسانیت، شفافیت اور کارکردگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

بینکنگ کمپنیاں (نامزدگی) ضوابط، 2025، جو متعدد نامزدگیاں تیارکرنے، منسوخ کرنے یا مقرر کرنے کے طریقہ کار اور مقررہ  فارم کی تفصیل فراہم کرتے ہیں، بروقت شائع کیے جائیں گے تاکہ یہ دفعات تمام بینکوں میں یکساں طور پر نافذ العمل ہوں۔

مرکزی حکومت نے پہلے 1 اگست 2025 کو اس ترمیمی ایکٹ کی کچھ دفعات، یعنی سیکشن 3، 4، 5، 15، 16، 17، 18، 19 اور 20 کے نفاذ کی تاریخ کے طور پر مقرر کیا تھا، جیسا کہ 29 جولائی 2025 کو جاری گزٹ نوٹیفکیشن ایس ،او، 3494 (ای ) میں درج ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا لنک مندرجہ ذیل ہے۔

بینکنگ قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کا مقصد، دیگر باتوں کے ساتھ، بینکنگ شعبے میں حکمرانی  کے معیار کو مضبوط کرنا، بینکوں کی ریزرو بینک آف انڈیا کو رپورٹنگ میں یکسانیت کو یقینی بنانا، جمع کنندگان اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بڑھانا، پبلک سیکٹر بینکوں میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانا اور بہتر نامزدگی کی سہولیات کے ذریعے صارفین کی سہولت کو فروغ دینا ہے۔اس ایکٹ میں کوآپریٹو بینکوں میں چیئرمین اور فل ٹائم ڈائریکٹرز کے علاوہ دیگر ڈائریکٹرز کی مدت ملازمت کے معقول بنانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

لنکس:

گزٹ نوٹیفکیشن ایس ،او، 3494 (ای )مورخہ 22.10.2025 https://egazette.gov.in/(S(ez1raoliuesdpfg0gurwb5uo))/ViewPDF.aspx

15 اپریل 2025 کے گزٹ نوٹیفکیشن کا لنک

https://financialservices.gov.in/beta/sites/default/files/2025-05/Gazettee-Notification_1.pdf

29 جولائی 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن ایس ،او، 3494 (ای)کا لنک: https://egazette.gov.in/WriteReadData/2025/265059.pdf

30 جولائی 2025 کو پی آئی بی کی ابتدائی ریلیز کا لنک: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2150371

****

ش ح۔ع ح ۔ت ا

UR No-203


(Release ID: 2181864) Visitor Counter : 14