امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
کھانا پکانے میں استعمال ہونے والےتیل کے پروڈکٹس، پیداوار اور دستیابی سے متعلق (ضابطہ)آرڈر2011کی عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی کی جائےگی: محکمہ برائے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم،حکومت ہند
مرکز ضابطوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ مہم اور زمینی سطح پرتصدیق کا منصوبہ بنا رہا ہے
Posted On:
22 OCT 2025 5:47PM by PIB Delhi
صارفین کے امور،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کے تحت محکمہ برائے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم نے کھانا پکانے میں استعمال ہونےوالے تیل کے پروڈکٹس ،پیداوار اور دستیابی سے متعلق (ضابطہ)آرڈر،2011 (وی او پی پی اے آرڈر) میں ایک اہم ترمیم کو نوٹیفائی کیا ہے۔ ترمیم شدہ وی او پی پی اے آرڈر،2025 کا مقصد ہندوستان میں خوردنی تیل کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریگولیٹری نگرانی اور شفافیت لانا ہے۔
ترمیم شدہ حکم نامے کے تحت اب خوردنی تیل کے تمام مینوفیکچررز،ڈبہ بندی کرنے والی کمپنیوں،بلینڈرز،ری پیکرز اور خوردنی تیل کی سپلائی چین میں شامل دیگر شراکت داروں کے لیے وی او پی پی اے آرڈر کے تحت اندراج کرنا اور نامزد آن لائن پورٹل کے ذریعے ماہانہ پیداوار اور اسٹاک ریٹرن جمع کرنا لازمی ہے۔
یہ ریگولیٹری اضافہ خوردنی تیل کے شعبے میں درست ڈیٹا اکٹھا کرنے،بروقت نگرانی،اور بہتر پالیسی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے،جو قومی سطح پر خوراک کی یقینی فراہمی اور سپلائی چین کی لچک کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے کلیدی اجزاء ہیں۔
اس سلسلے میں خوردنی تیل کی صنعت کی طرف سے حوصلہ افزا ردعمل رہا ہے۔ ملک بھر میں بڑی تعداد میں خوردنی تیل کی کمپنیاں پہلے ہی واحد مرکز کے قومی نظام پورٹل پر رجسٹرڈ ہوچکی ہیں اور https://www.edibleoilindia.in پر اپنے ماہانہ ریٹرن باقاعدگی سے جمع کروا رہی ہیں۔
یہ صنعت کے شراکت داروں کی جانب سے شفافیت اور ضابطوں کی تعمیل کے تئیں مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ خوردنی تیل کی پیداوار،ڈبہ بندی، ملاوٹ یا دوبارہ پیکنگ میں شامل تمام اکائیوں کو ترمیم شدہ وی او پی پی اے آرڈر کے تحت درج ذیل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے: خوردنی تیل سے متعلق تمام اکائیوں کو https://www.nsws.gov.in پر واحد مرکز کے قومی نظام کے ذریعے اپنااندراج کرانا ہوگا۔ اس کے بعد،اکائیوں کو کو https://www.edibleoilindia.in کے ذریعے اپنی ماہانہ پیداوار،اسٹاک اور دستیابی ریٹرن فائل کرنا ہوگا۔
ترمیم شدہ وی او پی پی اے آرڈر،2025 کی عدم تعمیل کو خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور اپنے ریٹرن رجسٹر کرنے یا جمع کرنے میں ناکام اکائیوں کو ترمیم شدہ وی او پی پی اے آرڈر اور اعداد وشمار جمع کرنے کے ایکٹ،2008 کی دفعات کے تحت تعزیری کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کا محکمہ،ضابطوں کی تعمیل نہ کرنے والی اکائیوں کے لیے معائنہ مہم اور زمینی سطح پر تصدیق کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان جانچوں کا مقصد ضوابط کی سختی سے تعمیل کو تقویت دینا اور خوردنی تیل کے شعبے کے لیے قومی ڈیٹا ایکو نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔
ترمیم شدہ حکم نامے کی تعمیل صرف ایک ضابطہ جاتی ضرورت نہیں ہےبلکہ یہ ہندوستان میں خوراک کی یقینی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم تعاون ہے۔ یہ پہل بہتر منصوبہ بندی،باخبر فیصلہ سازی کی حمایت کرتی ہےاور خوردنی تیل کے لیے ایک زیادہ موثر اور شفاف ایکونظام کو فروغ دیتی ہے۔ محکمہ تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد ضابطوں کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں اور ملک میں ایک مضبوط اور قابل اعتماد ڈیٹا پر مبنی خوردنی تیل کے شعبے کی تعمیر میں تعاون کریں۔
کارآمد لنکس
رجسٹریشن کرنے لیے : https://www.nsws.gov.in
ماہانہ ریٹرنس فائل کرنے لیے: https://www.edibleoilindia.
******
ش ح۔ م ع۔ت ا
U-NO-181
(Release ID: 2181601)
Visitor Counter : 10