سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی)ملک بھر میں20,000 کلومیٹر سے زیادہ قومی شاہراہوں کے لیے نیٹ ورک سروے گاڑیاں تعینات کرے گی
Posted On:
22 OCT 2025 5:31PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں پر مسافروں کے سفر کے تجربے کو بڑھانے کے لیے قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) قومی شاہراہوں کے حصوں کی سڑک کی صورتحال سے متعلق ڈیٹا کو جمع کرنے ،پروسیسنگ اور تجزیہ کرنے کے لیے 20,933 کلومیٹر کا احاطہ کرتے ہوئے 23 ریاستوں میں نیٹ ورک سروے گاڑیاں (این ایس وی) تعینات کرے گی۔ این ایس وی کی تعیناتی این ایچ اے آئی کو سڑک کی انوینٹری اور فٹ پاتھ کی حالت سے متعلق ضروری ڈیٹا اکٹھا کرنے کے قابل بنائے گی جس میں سڑک کے تمام متعلقہ نقائص جیسےسطح زمین کی دراڑیں،گڈھے اور پیچ وغیرہ شامل ہیں۔ این ایس وی سروے کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار سڑک کے حالات میں خامیوں کو اجاگر کریں گے،جس سے این ایچ اے آئی کو قومی شاہراہوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اصلاحی اقدامات کرنے میں مدد فراہم ہوگی ۔
این ایس وی سروے کے ذریعے جمع کردہ ڈیٹا کو این ایچ اے آئی کے 'اے آئی' پر مبنی پورٹل ڈیٹا لیک پر اپ لوڈ کیا جائے گا،جہاں اس کا تجزیہ این ایچ اے آئی کے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ ڈیٹا کو معلومات اور اس کے بعد قابل عمل بصیرت میں تبدیل کیا جا سکے۔ آخر میں،حکومت ہند کے رہنما خطوط کے مطابق باقاعدہ وقفے وقفے پر جمع کردہ ڈیٹا کو مستقبل کے تکنیکی مقاصد کے لیے سڑک کے اثاثہ کے بندوبست کے نظام میں مقررہ فارمیٹس میں محفوظ کیا جائے گا ۔
فٹ پاتھ کی حالت کا سروے تھری ڈی لیزر پر مبنی این ایس وی سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کیا جائے گا جو ہائی ریزولوشن 360 ڈگری کیمروں،ڈی جی پی ایس (ڈفرینشیل گلوبل پوزیشننگ سسٹم) آئی ایم یو(انیرشیل میزرمنٹ یونٹ) اور ڈی ایم آئی (ڈسٹنس میجرنگ انڈیکیٹر) کی مدد سے بغیر کسی انسانی مداخلت کے سڑک کے نقائص کو خود بخود پکڑنے اور رپورٹ کرنے کے قابل ہوگا۔ یہ انوینٹری اور فٹ پاتھ کی حالت کے ڈیٹا کی درست پیمائش اور رپورٹ کرنے کے لیے متنوع ڈیٹا حصول اور پروسیسنگ سافٹ ویئر سے لیس ہیں۔ این ایس وی کے ساتھ 2/4/6 اور 8 لین والے تمام منصوبوں کے لیے کام شروع ہونے سے پہلے اور اس کے بعد چھ ماہ کے باقاعدہ وقفے وقفے پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ اس پہل کو نافذ کرنے کے لیے این ایچ اے آئی نے اہل کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں ۔
نیٹ ورک سروے وہیکل (این ایس وی) سسٹم ایک خصوصی انفراسٹرکچر مینجمنٹ ٹول ہے جس میں جدید سینسرز اور ڈیٹا کے حصول کے نظام سے لیس گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں منظم طریقے سے سڑکوں کی انوینٹری اور قومی شاہراہوں کی حالت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں۔ جمع کردہ ڈیٹا فٹ پاتھ کی دیکھ بھال،اثاثہ جات کے انتظام اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے فیصلے کرنے کے لیے مفید ہے،جو ملک بھر میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی حفاظت اور کارکردگی کو بڑھانے میں بیحدمعاون ہے ۔
******
ش ح۔ م ع۔ت ا
U-NO-180
(Release ID: 2181587)
Visitor Counter : 12