کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے جرمنی کا دورہ کریں گے


جناب گوئل دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جرمنی میں سی ای اوز اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے

مرکزی وزیر برلن گلوبل ڈائیلاگ (بی جی ڈی) کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے

Posted On: 22 OCT 2025 4:25PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت،جناب پیوش گوئل، 23 اکتوبر 2025 سے برلن (جرمنی) کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ یہ دورہ بھارت اور جرمنی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس لحاظ سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ 2025 بھارت-جرمنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25ویں سالگرہ بھی ہے، جو دو طرفہ تعلقات کی گہرائی، مضبوطی اور دیرپا بنیادوں کو اجاگر کرتی ہے۔

وزیر گوئل کی ملاقاتیں اس مقصد کے لیے ترتیب دی گئی ہیں کہ دونوں ممالک میں سینئر حکومتی اہلکاروں، صنعت کے رہنماؤں اور کاروباری ایسوسی ایشن کے ساتھ مؤثر اور اثرانداز بات چیت کو فروغ دیا جا سکے۔

اس دورے کے دوران مرکزی وزیر عزت مآب جرمن وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور توانائی محترمہ کیتھرینا ریچے اور وفاقی چانسلری میں اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کے مشیر ڈاکٹر لیون ہول اور جرمنی کے جی 7 اور جی 20 شیرپا کے ساتھ اعلی سطحی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔  میٹنگ کے دوران بات چیت متحرک ہند-جرمن اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر مرکوز رہے گی ۔

وزیرموصوف دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے ، لگزمبرگ کے ہندوستان کے آئندہ سرکاری دورے ، موجودہ علاقائی پیش رفت اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے لگزمبرگ کے نائب وزیر اعظم اور امور خارجہ و تجارت کے وزیر جناب زیویئر بیٹل کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ بھی کریں گے ۔

اپنے برلن کے دورے کے دوران، جناب گوئل تیسرے برلن گلوبل ڈائیلاگ (بی جی ڈی) میں بطور مقرر شرکت کریں گے ۔ یہ سالانہ اجلاس کاروبار، حکومت، اور تعلیمی اداروں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرتا ہےتاکہ عالمی معیشت کو تشکیل دینے والے مسائل پر غور و فکر کیا جا سکے۔ اس اہم اجلاس میں وزیر ایک پینلسٹ کے طور پر سیشن ‘‘لیڈرس ڈائیلاگ: گروئنگ ٹوگر-ٹریڈ اینڈ الائنس ان اے چینجنگ ورلڈ’’میں شامل ہوں گے۔ اس سیشن میں یہ دریافت کیا جائے گا کہ کس طرح ممالک اور کاروبار بدلتے ہوئے عالمی تجارتی منظرنامے میں راستہ تلاش کر رہے ہیں، مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کے عملی طریقے نکال رہے ہیں، اور ایک نئے تجارتی نظام کی تشکیل کر رہے ہیں جو پائیدار عالمی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

دورے کا ایک اہم جزو جرمنی کی نمایاں کمپنیوں جیسے شفلر گروپ، رینک وہیکل موبیلٹی سلوشنز، ہیرینکنیچٹ اے جی، انفینون ٹیکنالوجیز اے جی، اینرٹریگ ایس ای، اور مرسڈیز-بینز گروپ اے جی کے سی ای اوز کے ساتھ ایک سے ایک ملاقاتوں کا سلسلہ ہوگا۔ وزیر ایک گول میز( راؤنڈ ٹیبل)کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے جس میں جرمن مِٹل اسٹینڈ کمپنیوں کے سی ای اوز اور رہنما شامل ہوں گے، اور فیڈریشن آف جرمن انڈسٹریز (بی ڈی آئی) اور ایشیا-پیسیفک ایسوسی ایشن آف جرمن بزنس (اے پی اے) کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات چیت سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے، ہم آہنگی پیدا کرنے، اور کاروبار سے کاروبار کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، خاص طور پر ان شعبوں میں جو پائیداری، جدت اور جدید مینوفیکچرنگ سے متعلق ہیں۔

یہ دورہ بھارت اور اس کے یورپی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک ترجیحات کے گہرے ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ سطحی عہدوں کو پائیدار اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہےجو اختراع ،لچک اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے ۔

*****

UR-174

(ش ح۔   ش آ۔ص ج)


(Release ID: 2181555) Visitor Counter : 12