قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی )نے کیرالہ ، منی پور اور تریپورہ میں تین صحافیوں پر مبینہ حملوں کا از خود نوٹس لیا


تینوں ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے کے اندر معاملات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی

Posted On: 22 OCT 2025 3:37PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے 30 اگست 2025 کو کیرالہ، منی پور اور 21 ستمبر 2025 کو تریپورہ میں مختلف مقامات پر تین صحافیوں پر مبینہ حملے کے بارے میں میڈیا کی خبروں کا  از خود نوٹس لیا ہے ۔  کمیشن نے مذکورہ تینوں معاملے  میں ، تینوں ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیاہے اور دو ہفتے کے اندر معاملےکی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔

تریپورہ میں صحافی پر شرپسندوں کے ایک گروہ نے مبینہ طور پرلاٹھیوں اور تیز دھار والےہتھیاروں سے حملہ کردیا جب وہ مغربی تریپورہ کے حزمارا علاقے میں ایک سیاسی پارٹی کے زیر اہتمام کپڑے تقسیم کئے جانےکے پروگرام میں شرکت کر رہے تھے ۔  ان  کی موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی ۔

اسی طرح منی پور میں سیناپتی ضلع کے لائی گاؤں میں پھولوں کے تہوار کی کوریج کرتے ہوئے صحافی پر مبینہ حملہ کیا گیا ۔  انہیں ائیرگن  سے دو بار گولی ماری گئی جس سے وہ شدید طور پرزخمی ہو گئے۔

کیرالہ میں ، صحافی پر لوگوں کے ایک گروہ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ تھوڈوپوزا کے قریب منگاٹوکاوالا پہنچے ۔  وہ ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے ۔  اطلاعات کے مطابق ، تینوں معاملات میں ، متاثرین کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیاہےاور پولیس کے ذریعے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

******

ش ح۔ م ع۔ت ا

U-NO-171


(Release ID: 2181518) Visitor Counter : 11