نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا
Posted On:
21 OCT 2025 4:27PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ٹیبل آفس ، قانون ساز سیکشن ، سوالیہ برانچ ، اراکین کی تنخواہ اور الاؤنس برانچ ، اراکین کی سہولیات سیکشن ، بل آفس ، نوٹس آفس ، لابی آفس ، اور رپورٹرز برانچ سمیت اہم حصوں کا احاطہ کیا گیا۔
دورے کے دوران نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین نے سیکرٹریٹ کے عہدیداروں اور عملے کے اراکین کےساتھ بات چیت کی اور دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے ہموار اور موثر کام کاج کو یقینی بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے بات افسران اور عملے کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں ، پارلیمانی کام کاج کو مضبوط کریں اور قوم کی خدمت کے لیے پرعزم رہیں۔
******
ش ح۔ ش م۔ت ا
U-NO-133
(Release ID: 2181300)
Visitor Counter : 10