ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
گرین دیوالی مہم کے ساتھ، ڈبلیو ڈبلیو ایف- بھارت کے ای آئی اے سی پی پروگرام سینٹر مشن لائف کے تحت شہریوں کو سوَچھ، شُبھ اور گرین دیوالی کے لیے ترغیب فراہم کی
Posted On:
20 OCT 2025 4:53PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت سے حمایت یافتہ ڈبلیو ڈبلیو ایف- بھارت کے پروگرام سینٹر- ریسورس پارٹنر (پی سی – آر پی) نے سوَچھ، شُبھ اور گرین دیوالی کے ایک باشعور اور پائیدار جشن کو فروغ دے کر مشن لائف کے تئیں اپنی عہدبستگی کی ازسر نو تصدیق کی ہے۔
’بریتھ آف چینج- کلین ایئر، بلیو اسکائیز‘ نامی اپنی اہم مہم کی کامیابی کی بنیاد پر، جس کے تحت بیداری سے متعلق 25 پروگراموں کے توسط سے دہلی بھر کے 200000 سے زائد شہریوں سے رابطہ کاری کی گئی، مرکز ماحولیاتی اقدار کو ثقافتی جشن سے مربوط کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ (https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2166202)
اس دیوالی، ڈبلیو ڈبلیو ایف ای آئی اے سی پی (ماحولیاتی اطلاع، بیداری، صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام) نے روہنی میں ایک پرکشش ’بریتھ ایبل آرٹ‘ کی تنصیب کی، جو کہ صاف ستھری ہوا اور کثافت سے مبرا مستقبل کے لیے معاشرے کے زیر قیادت کارروائی کی علامت ہے۔ (https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2176411)
مشن لائف کے اخلاقی اصولوں سے ہم آہنگ، ڈبلیو ڈبلیو ایف ای آئی اے سی پی نے شہریوں سے دیوالی کے دوران ماحولیات دوست طور طریقوں کو اپنانے کی اپیل کی۔ ان میں شامل ہیں:
• پلاسٹک کی سجاوٹ کو بائیوڈیگریڈیبل یا اپ سائیکل مواد سے بدلنا،
• چاول کا آٹا، پھول کی پنکھڑیوں اور ہلدی جیسے قدرتی اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے رنگولی بنانا،
• توانائی کی بچت کے لیے ایل ای ڈی لائٹس، سولر لالٹین، یا روایتی دیا کا انتخاب کرنا،
• کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے مقامی طور پر بنائے گئے تحائف اور مصنوعات کی مدد کرنا،
• سنگل یوز پلاسٹک سے پرہیز کرنا اور تہوار کے فضلے کو کم کرنا۔
اپنی 'گرین دیوالی' مہم کے ذریعے، ڈبلیو ڈبلیو ایف ای آئی اے سی پی کا مقصد مشترکہ ماحولیاتی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا ہے۔ شعوری طور پر انتخاب کرنے سے، افراد جشن کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ماحول اور صحت عامہ دونوں کی حفاظت میں مدد کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام عالمی آب و ہوا کے اہداف، خاص طور پر ایس ڈی جی 12 (ذمہ دارانہ کھپت اور پیداوار) اور ایس ڈی جی 13 (آب و ہوا کی کارروائی) کے تئیں ہندوستان کی لگن کو بھی تقویت دیتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو اف ای آئی اے سی پی تمام شہریوں کو 'صاف ستھری، سبز اور پلاسٹک سے مبرا دیوالی' کا عہد لینے کی دعوت دیتا ہے، یہ ایک ایسا تہوار ہے جو نہ صرف ہمارے گھروں بلکہ پورے کرہ ارض کو منور کرتا ہے۔

**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:95
(Release ID: 2181023)
Visitor Counter : 13