صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

دیوالی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 19 OCT 2025 6:19PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے دیوالی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ نے ایک پیغام میں کہا، ’’ دیوالی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور دنیا بھر میں تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

دیوالی، ہندوستان کے سب سے مشہور تہواروں میں سے ایک ہے، جسے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار اندھیرے پر روشنی کی، جہالت پر علم  کی اور برائی پر اچھائی کی فتح  کی علامت ہے۔ ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا دیوالی کا پرمسرت موقع باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ اس دن، عقیدت مند دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی کی پوجا کرتے ہیں۔

خوشی کا یہ تہوار خود احتسابی اور خود کو بہتر بنانے کا موقع بھی ہے۔ یہ تہوار محروموں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور انہیں تعاون فراہم کرنے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں  لانے کا ایک موقع بھی ہے۔

میں ہر ایک سے اپیل کرتی ہوں کہ دیوالی کو محفوظ طریقے سے، ذمہ داری کے ساتھ اور ماحول دوست طریقے سے منائیں۔ دعا ہے کہ یہ دیوالی سب کے لیے مسرت ، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔ ‘‘

صدر جمہوریہ ہند کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:83


(Release ID: 2180906) Visitor Counter : 14