سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
اس دیوالی فاسٹیگ سالانہ پاس کا تحفہ دیں
Posted On:
18 OCT 2025 11:37AM by PIB Delhi
سفر میں آسانی اور سکون فراہم کرنے والا ، فاسٹیگ کا سالانہ پاس اس تہواری سیزن کے دوران مسافروں کے لیے ایک بہترین تحفہ ثابت ہو سکتا ہے، جو ملک بھر کےقومی شاہراہوں اور قومی ایکسپریس ویز پر سال بھر کے لیے سفر کی رکاؤٹوں سے نجات دلاتا ہے۔ یہ سالانہ پاس راج مارگ یاترا ایپ کے ذریعہ بطور تحفہ دیا جا سکتا ہے۔ ایپ میں ’ایڈ پاس‘ آپشن پر کلک کرکے، یوزر اُس شخص کے گاڑی نمبر اور رابطے سے متعلق تفصیلات درج کر سکتا ہے جسے وہ فاسٹیگ سالانہ پاس بطور تحفہ دینا چاہتا ہے۔ آسان او ٹی پی تصدیق کے بعد سالانہ پاس اُس موٹر گاڑی سے جڑے فاسٹیگ پر چالو ہو جائے گا۔ فاسٹیگ کا سالانہ پاس قومی شاہراہ یوزرس کو ایک بلارکاوٹ اور قابل استطاعت سفر کا متبادل فراہم کرتا ہے اور یہ بھارت بھر کے 1150 ٹول پلازا پر قابل اطلاق ہے۔
سالانہ پاس ایک سال کی توثیق کے لیے 200 ٹول پلازا کراسنگ پر یک مشت 3000 روپے کے بقدر فیس ادائیگی کے ذریعہ با بار فاسٹیگ ریچارج کرانے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔یہ پاس درست فاسٹیگ کی حامل تمام غیر تجارتی موٹرگاڑیوں کے لیے قابل اطلاق ہے۔ یہ سالانہ پاس راج مارگ یاترا ایپ کے ذریعہ یک مشت فیس ادائیگی کے بعد دو گھنٹوں کے اندر، موٹرگاڑی سے مربوط موجودہ فاسٹیگ پر چالو ہو جاتا ہے
15 اگست 2025 کو شروع کیا گیا فاسٹیگ سالانہ پاس پچیس لاکھ صارفین کے بڑے اعدادو شمار سے تجاوز کر چکا ہے، اور اس کے آغاز کے محض دو مہینوں کے اندر تقریباً 5.67 کروڑ کے بقدر لین دین درج کیا جا چکا ہے۔ فاسٹیگ سالانہ پاس کو حاصل ہونے والا یہ زبردست ردعمل اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ یہ پاس قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو آسان اور بلارکاوٹ سفر کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:61
(Release ID: 2180670)
Visitor Counter : 15