کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے وہائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے چوتھے مرحلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 10 نومبر ، 2025 ء تک توسیع کی ہے
Posted On:
17 OCT 2025 3:58PM by PIB Delhi
صنعت اور اندرونِ ملک تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے وائٹ گڈز (ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم(پی ایل آئی) کے چوتھے دور کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 10 نومبر ، 2025 ء تک توسیع کی ہے ۔
چوتھے دور کے لیے پہلے 15 ستمبر ، 2025 ء سے 14 اکتوبر ، 2025 ء تک درخواستیں دی جا سکتی تھیں ، جسے بعد میں ، اسکیم کے تحت صنعت کے مضبوط ردعمل اور سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی خواہش کے مد نظر بڑھا دیا گیا ہے ۔ یہ پی ایل آئی-ڈبلیو جی اسکیم کے تحت بھارت میں اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس کے کلیدی اجزاء کی گھریلو مینوفیکچرنگ سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے اعتماد اور رفتار کی عکاسی کرتا ہے ۔
اسکیم کے پہلے دور میں ، پہلے ہی سرمایہ کاری کے کافی وعدے کئے گئے ، جس سے پوری ویلیو چین میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے ۔
وائٹ گڈز کے لیے پی ایل آئی اسکیم ، جو اپریل ، 2021 ء میں 6238 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ شروع کی گئی تھی ، کا مقصد گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ، اجزاء کی مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹنگ کے شعبوں میں بھارت کی عالمی مسابقت کو مضبوط کرنا ہے ۔
اہل درخواست دہندگان 10 نومبر ، 2025 ء تک ‘‘ وائٹ گڈز ’’ زمرے کے تحت آن لائن پی ایل آئی پورٹل https://pliwg.dpiit.gov.in کے ذریعے اپنی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں ۔
***************
( ش ح ۔ ض ر ۔ ع ا )
U.No. 16
(Release ID: 2180429)
Visitor Counter : 9