بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ہلدیہ ملٹی ماڈل ٹرمنل کو پی پی پی آپریٹر آئی آر سی نیچرل ریسورسز کے حوالے کیا گیا


آئی ڈبلیو ٹی ٹرمنل کو آپریشن اور دیکھ ریکھ کے لیے سپرد کیا گیا

آئی آر سی 15 سالہ رعایتی معاہدے کے تحت ایم ایم ٹی کو چلائے گا

جل مارگ وکاس پروجیکٹ کے تحت این ڈبلیو-1 پر ہلدیہ ملٹی ماڈل ٹرمنل تعمیر کی گئی

Posted On: 17 OCT 2025 12:09PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) نے ہلدیہ ملٹی ماڈل ٹرمنل (ایم ایم ٹی) کو کامیابی سے آئی آر سی نیچرل ریسورسز کے حوالے کر دیا ہے، جو حکومت ہند کے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے ذریعے ملٹی ماڈل لاجسٹکس کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

عالمی بینک کی مالی اور تکنیکی مدد سے آئی ڈبلیو اے آئی کے ذریعہ مغربی بنگال میں تعمیر شدہ  ہلدیہ ایم ایم ٹی کی صلاحیت 3.08 ملین میٹرک ٹن سالانہ (ایم ایم ٹی پی اے) ہے۔  ٹرمنل کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 13 جنوری 2023 کو کیا تھا ۔  حکمت عملی کے لحاظ سے اہم مقام پرواقع اور قومی شاہراہ 41 سے منسلکہ ٹرمنل کو ریل رابطہ حاصل کرنے کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے، جس سے اس کے ملٹی ماڈل انضمام میں مزید اضافہ ہوگا ۔

ٹرمنل کے موثر اور پائیدار آپریشن کو یقینی بنانے کے واسطے ، آئی ڈبلیو اے آئی نے تیار، آپریٹ اور ٹرانسفر (ای او ٹی) کی بنیاد پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کو اپنایا  ہے۔  مراعات یافتہ کمپنی کا انتخاب ٹرمنل کے آپریشن اور دیکھ ریکھ (او اینڈ ایم) کے لیے آزادانہ بولی کے عمل کے ذریعے 10 سال کی مدت کے لیے کیا گیا ہے، جس میں مزید 5 سال کی توسیع کی جا سکتی ہے ۔

آئی آر سی نیچرل ریسورسز آئی ڈبلیو اے آئی کو قابل ادا 105.03 روپے فی میٹرک ٹن ہینڈلڈ کارگو کے حساب سے رائلٹی پیش کرکے  سب سے بڑےبولی دہندہ  کے طور پر ابھرا ہے۔

ہلدیہ ایم ایم ٹی کے ذریعے کام کاج شروع ہونے سے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حمل کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، جس سے خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش کو سامان کی نقل و حمل کے لیے کفایتی ، ماحول دوست اور تیز تر متبادل فراہم ہوگا۔

یہ پیش رفت جل مارگ وکاس پروجیکٹ (جے ایم وی پی) کے تحت لاجسٹکس کے ایک پائیدار اور مؤثر طریقے کے طور پر ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی) کو فروغ دینے کے حکومت ہند کے وژن کے مطابق ہے ۔  اس پروجیکٹ کا مقصد قومی آبی گزرگاہ-1 (گنگا-بھاگیرتھی-ہگلی ندی نظام) کے 1,390 کلومیٹر حصے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، جو اتر پردیش ، بہار ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستوں سے گزرتی ہے۔

آئی ڈبلیو اے آئی نے جے ایم وی پی کے تحت کلیدی ترقیاتی کام کیے ہیں، جن میں فیئر وے کی دیکھ ریکھ، ملٹی ماڈل اور انٹر ماڈل ٹرمنل کی تعمیر ، جدید نیوی گیشنل لاک اور ندیوں کے کنارے آباد برادریوں کو فائدہ پہنچانے اور مدد کے واسطے60 سے زیادہ جیٹی کی تنصیب شامل ہیں۔

**********

(ش ح  ۔ م ش ع ۔ ش ہ ب)

U.No. 10000


(Release ID: 2180257) Visitor Counter : 13