زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ نے ‘ دالوں میں خود انحصاری مشن’ اور‘پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا’ کو بروقت نافذ کرنے کی ہدایت دی


جناب شیوراج سنگھ ‘پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا’ کے تیزی سے نفاذ کے لیے11 وزارتوں کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے

جناب چوہان نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ ‘ دالوں میں خود انحصاری مشن’ کے وقتی نفاذ کے لیے میٹنگیں منعقد کریں

Posted On: 17 OCT 2025 11:12AM by PIB Delhi

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیوراج سنگھ چوہان نے ‘‘دالیں خود انحصاری مشن’’  اور ‘‘پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا’’ کے سلسلے میں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران  جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ان اسکیموں کو بروقت نافذ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جناب  شیوراج سنگھ چوہان جلد ہی 11 وزارتوں کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے تاکہ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کے نفاذ کو تیز کیا جا سکے۔

PMDD.jpg

میٹنگ میں بتایا گیا کہ دالوں کی خود انحصاری مشن پر ضلع وار کلسٹرس بنا کر کام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کلسٹر کی تشکیل کے لیے ریاستوں سے تعاون طلب کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں جناب شیوراج سنگھ چوہان نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کے نچلی سطح پر بہتر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دالوں کی خود انحصاری مشن اور پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کے جلد نفاذ سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا، جس نے ملک بھر کے 100 خواہشمند اضلاع میں زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے11 وزارتوں کی36 ذیلی اسکیموں کو مربوط کیا تھا۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئےجناب شیوراج سنگھ چوہان نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد ہی ان 11 وزارتوں کے وزراء اور سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ نیتی آیوگ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ملک کے کسان پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دالوں کی خود انحصاری مشن سے متعلقہ ریاستوں کے نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ اس کے بروقت عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔ 11 اکتوبر کو وزیر اعظم جناب مودی نے پوسا، دہلی میں منعقد ایک اہم تقریب میں پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا اور دالوں کی خود انحصاری مشن کا آغاز کیا۔

اس سے پہلے16 جولائی2025 کو مرکزی کابینہ نے پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کو منظوری دی تھی۔ یہ اسکیمیں مالی سال26-2025 سے شروع ہوکر 24,000 کروڑ روپے کے سالانہ اخراجات کے ساتھ چھ سال کی مدت کے لیے لاگو کی جائیں گی۔ دالوں کی خود انحصاری مشن کو چھ سال کی مدت میں11,440 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ مشن سے  یہ توقع ہے کی جا رہی ہے کہ دالوں کا رقبہ 27.5 ملین ہیکٹر سے بڑھا کر31-2030 تک 31 ملین ہیکٹر ہو جائے گا، پیداوار24.2 ملین ٹن سے بڑھا کر 35 ملین ٹن ہو جائے گا اور پیداواری صلاحیت 1130 کلوگرام فی ہیکٹر تک بڑھ جائے گی۔ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ یہ مشن قابل ذکر تعداد میں ملازمتیں بھی پیدا کرے گا۔

***

ش ح۔ م ح۔ ج ا

U.No.9996


(Release ID: 2180236) Visitor Counter : 13