نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن کو وزارت مواصلات اور ڈونر کے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی
نائب صدر نے کنکٹیویٹی، اختراع اور علاقائی ترقی میں وزارتوں کی کوششوں کی ستائش کی
نائب صدر نے بی ایس این ایل کی بحالی اور پوسٹل اصلاحات کی تعریف کی۔
نائب صدر نے شمال مشرقی خطے میں تیز رفتار ترقی کی ستائش کی
Posted On:
16 OCT 2025 5:12PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجمدار کے ساتھ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہندوستان کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔
نائب صدر کو وزارت مواصلات اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ڈونر) کے کام کاج، اہم اقدامات، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔
شری رادھا کرشنن کو ملک بھر میں وسعت پاتےہوئے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر اور دور سے دور تک کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے نیز سستی ڈیٹا خدمات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا، جس سے ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ حاصل ہوا۔
نائب صدر جمہوریہ کو پوسٹل کے وسیع نیٹ ورک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک سمیت اختراعی پروجیکٹوں کے ذریعے اپنی وسیع رسائی کا فائدہ اٹھانے کے لیے وزارت کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ جناب رادھا کرشنن نے بی ایس این ایل کے احیاء کی تعریف کی، محکمہ ڈاک کے ذریعے شروع کیے گئے نئے اقدامات، اور سپیڈ پوسٹ سسٹم کے موثر کام کی بھی تعریف کی۔
نائب صدر کو ڈونر کی وزارت کے اہم اقدامات کے بارے میں مزید بریفنگ دی گئی، جن میں بجٹ میں اضافہ، ریل اور سڑک کے رابطوں کی توسیع، نئے ہوائی اڈوں کی ترقی، سیاحت کو فروغ دینا، شمال مشرقی سرمایہ کاری اجلاسوں کا انعقاد، نجی سرمایہ کاری میں اضافہ، اور خطے کی پن بجلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوششیں شامل ہیں۔
جناب رادھا کرشنن نے شمال مشرقی خطے میں ترقی کی تیز رفتاری، نئے مواقع کی تخلیق اور مجموعی سلامتی کی صورتحال میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا۔
*************
ش ح۔ا س۔ م ر
U-No.9961
(Release ID: 2180010)
Visitor Counter : 10