صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
اقوام متحدہ دستے میں شامل ممالک کی آرمی چیفس کنکلیو میں شرکت کرنے والے سربراہان اور نائب سربراہان نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی
امن کے علمبرداروں کے طورپر ہمیں ایک ایسی دنیا کو قائم کرنا چاہیے، جہاں ہر بچہ بحفاظت سوئے ، ہر کمیونٹی ہم آہنگی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو اور تنازعات تاریخ کے صفحات تک محدود رہ جائیں: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو
Posted On:
16 OCT 2025 4:41PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ کے فوجی دستوں میں شامل ممالک کی آرمی چیفس کانکلیو میں شریک ہونے والے فوجی سربراہان اور نائب سربراہان نے اپنے شریک حیات کے ساتھ آج (16 اکتوبر 2025) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اپنے اپنے ممالک کی بہترین اقدار اور اخلاقیات کے قابل فخر نمائندے ہیں ۔ جو پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آپ کی قوموں کے تجربے ، مہارت اور عزم کےقیمتی سرمایے مستفید ہوتے ہیں۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو دنیا بھر میں71 مختلف مشنوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشنوں کا مقصد بے گناہ لوگوں ، خاص طور پر خواتین ، بچوں اور بزرگوں کے مصائب کو کم کرنا ہے۔ دنیا کے دور دراز حصوں اور گوشوں میں تعینات اقوام متحدہ کے امن فوجیوں نے مثالی ہمت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر پختہ یقین رکھتا ہے ۔ ہندوستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے قیام سے ہی امن قائم رکھنے میں ثابت قدم شراکت دار رہا ہے ۔ ہمارے امن فوجیوں نے دنیا بھر میں چند سب سے مشکل کارروائیوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کے سفر میں، ہندوستان نے صنفی شمولیت میں قابل تعریف پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین امن فوجیوں نے مقامی برادریوں کو بااختیار بنایا ہے اور اعتماد کو فروغ دیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسے ممالک کے طور پر جو امن کے عظیم مقصد میں بہادر خواتین اور مردوں کا تعاون کرتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر ایسے فریم ورک کے لیے کوشش کرنی چاہیے،جو فوجیوں کی شراکت کرنے والے ممالک کے لیے ایک مضبوط آواز کی حوصلہ افزائی کرے۔ ہمیں مقامی فریقین کے ساتھ زیادہ فعال مشغولیت کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔ اس سے ایک ایسا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی،جس میں امن نافذ نہ کیا جائے ، بلکہ شراکت دار عمل کے ذریعے اسے پروان چڑھایا جائے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے فوجی دستے میں شامل ممالک کے لیے آرمی چیفس کانکلیو اور اسی طرح کے مقصد اور توجہ کے ساتھ دیگر تقریبات نئے خیالات، گہرے تعاون اور پائیدار دوستی کو فروغ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے محافظوں کے طور پر مل کر ہمیں ایک ایسی دنیا قائم کرنی چاہیے،جہاں ہر بچہ بحفاظت سوئے ، ہر برادری ہم آہنگی سے پروان چڑھے اور تنازعات تاریخ کے صفحات کا حصہ بن جائیں ۔
براہ کرم صدر جمہوریہ ہند کی تقریر کے لیے یہاں کلک کریں



********
ش ح۔ش ب۔ن ع
U-9957
(Release ID: 2179971)
Visitor Counter : 14