بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو پر مفت براڈکاسٹ/ٹیلی کاسٹ ٹائم کے لیے قومی اور ریاستی پارٹیوں کو ڈیجیٹل واؤچر الاٹ کیے
Posted On:
16 OCT 2025 10:21AM by PIB Delhi
- ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ، 1951 کے سیکشن 39اےکے تحت ہدایت جاری کی ہیں کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے دوران دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر)پر قومی اور ریاستی سطح کی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو نشریاتی وقت مختص کیا جائے۔
- تمام قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ڈیجیٹل ٹائم واؤچرز ایک آئی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں۔
- نشریاتی/ٹیلی کاسٹ کا دورانیہ ہر مرحلے میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست کی اشاعت کی تاریخ اور بہار میں پول کی تاریخ سے دو دن قبل کے درمیان طے کیا جائے گا۔ اصل نشریات/ٹیلی کاسٹ پہلے سے قرعہ اندازی کے ذریعے طے کی جائے گی، جس میں جماعتوں کے مجاز نمائندوں اور بہار کے چیف الیکشن آفیسر کے دفتر کے افسران کی موجودگی ہوگی۔
- اس منصوبے کے تحت ہر پارٹی کو بیس ٹائم کے طور پر 45 منٹ کی مفت نشریات اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو دونوں پر فراہم کی گئی ہے، جو ریاست کے اندر علاقائی نیٹ ورک پر یکساں طور پر دستیاب ہوںگی۔
- سیاسی جماعتوں کو اضافی وقت گزشتہ بہار اسمبلی انتخابات میں ان کی انتخابی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
- سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ہدایات کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے متن اور ریکارڈنگز پیشگی جمع کرائیں ۔ ریکارڈنگز ایسی اسٹوڈیوز میں کی جا سکتی ہیں جو پرسار بھارتی کے مقرر کردہ تکنیکی معیار پر پورا اترتی ہوں یا دوردرشن اے آئی آر‘کینڈروں پر کی جا سکتی ہیں۔
- پارٹی نشریات کے علاوہ، پرسار بھارتی کارپوریشن بہار کے لیے دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو پر دو پینل مباحثے اور/یا بحث و مباحثے بھی منعقد کرے گا۔ ہر اہل پارٹی اس پروگرام کے لیے ایک نمائندہ نامزد کر سکتی ہے، جس کی رہنمائی ایک منظور شدہ کوآرڈینیٹر کرے گا۔
***
ش ح۔م ع ن۔ ع ن
U-No.9935
(Release ID: 2179752)
Visitor Counter : 16