بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیورو آف انرجی ایفیشنسی نے 35 ویں نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈز (این ای سی اے) 2025 کے لیے اندراجات طلب کیے

Posted On: 15 OCT 2025 5:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) نے 35 ویں نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈز (این ای سی اے) 2025 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں-یہ ایک انتہائی باوقار قومی پلیٹ فارم ہے جو توانائی کی کارکردگی اور تحفظ میں عمدگی، اختراع اور قیادت کو تسلیم کرتا ہے ۔

یہ ایوارڈز 14 دسمبر 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک شاندار تقریب کے دوران توانائی کے تحفظ کے قومی دن کے موقع پر پیش کیے جائیں گے، جس میں معزز صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو کی موجودگی ہوگی۔

1991 میں قائم کیے گئےنیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈز کا مقصد صنعتوں، عمارتوں، ٹرانسپورٹ اداروں اور تنظیموں کی توانائی کے استعمال میں کمی اور توانائی کی کارکردگی میں بہتری کے لیے نمایاں خدمات کو سراہنا ہے۔ گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں میں،این ای سی اے پائیداری، اختراع اور ماحولیاتی ذمہ داری کے فروغ کے لیے بھارت کے بڑھتے ہوئے عزم کی علامت بن چکا ہے۔

مقصد اور اہمیت:یہ ایوارڈز صنعتوں، تنظیموں اور افراد کو توانائی کی مؤثر ٹیکنالوجیز اور طریقہ کار اپنانے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ فریقوں (اسٹیک ہولڈرز)کے درمیان مسابقتی جذبہ پیدا کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

این ای سی اے کے ذریعے، وزارتِ بجلی اور بی ای ای کا مقصد ملک بھر میں توانائی سے متعلق آگاہی اور شعور کی ثقافت کو فروغ دینا ہے، تاکہ بھارت کی قومی طے شدہ شراکتوں (این ڈی سی ایس) کے اہداف کے حصول میں تعاون کیا جا سکے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، این ای سی اے ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے مشترکہ طور پر قابلِ ذکر توانائی کی بچت حاصل کی ہے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لائی ہے، اور توانائی کی کارکردگی اور پائیداری میں مثالی عملی طریقے قائم کیے ہیں۔

این ای سی اے 2025 کے ایوارڈ زمرے:35ویں ایڈیشن میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کو سراہا جائے گا، جن میں شامل ہیں:

  • صنعتیں
  • ٹرانسپورٹ
  • عمارتیں
  • ادارے (ریاست/ایس ڈی اے ۔ ریاستی ای ای انڈیکس کے ذریعے جانچ)
  • توانائی سے مؤثر آلات
  • توانائی کی کارکردگی میں اختراع
  • نیا زمرہ - مواد تخلیق کار اور اثر انداز شخصیات (کانٹینٹ کریئیٹرز اینڈ انفلوئنسرز)

پہلی بار، این ای سی اے 2025 میں ڈیجیٹل مواد تخلیق کاروں اور اثرانداز شخصیات (انفلوئنسرز) کے لیے ایک خصوصی زمرہ متعارف کرایا گیا ہے، جو توانائی کے تحفظ کے بارے میں عوامی رویے کو تشکیل دینے اور آگاہی پھیلانے میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو تسلیم کرتا ہے۔

اس نئے اقدام کا مقصد مواد تخلیق کاروں کو تبدیلی کے سفیر کے طور پر متحرک کرنا ، لاکھوں شہریوں کو توانائی سے آگاہ طرز زندگی کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے ۔  یہ مشن لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کے وژن کے ساتھ طابق ہے، جو بامقصد استعمال اور عوامی قیادت میں ماحولیاتی اقدام کو فروغ دیتا ہے۔

(شرکت کے اہل زمرے کی فہرست ضمیمہ-I میں منسلک ہے)

درخواست اور جانچ کا عمل

تمام زمروں کے لیے درخواستیں آن لائن این ای سی اے پورٹل www.neca.beeindia.gov.inکے ذریعے جمع کی جائیں گی۔

یہ پورٹل ہر زمرے کے لیے اہلیت، دستاویزات اور جانچ کے عمل کے بارے میں مفصل رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 7 نومبر 2025 ہے۔

بی ای ای کے بارے میں

بھارت حکومت نے انرجی کنزرویشن ایکٹ، 2001 کے تحت 1 مارچ 2002 کو بیورو آف انرجی ایفیشینسی (بی ای ای) قائم کیا۔ بیورو کا مشن یہ ہے کہ توانائی کی شدت کو کم کرنے کے بنیادی مقصد کے تحت خود نظم و نسق اور مارکیٹ اصولوں پر زور دیتے ہوئے پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی تیاری میں معاونت فراہم کی جائے۔ بی ای ای نامزد صارفین، نامزد اداروں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے موجودہ وسائل اور بنیادی ڈھانچے کو تسلیم، شناخت اور استعمال کرتا ہے، جو اسے انرجی کنزرویشن ایکٹ کے تحت سونپی گئی ہیں۔ انرجی کنزرویشن ایکٹ کے تحت ضابطہ جاتی اور فروغی دونوں نوعیت کے افعال فراہم کیے گئے ہیں۔

ضمیمہ-I

این ای سی اے 2025 کے لیے زمرہ اور شعبے

نمبر شمار

زمرہ

شعبہ

1

صنعتیں

کیمیکلز

2

کھانے کا تیل / ونسپتی

3

ربڑ

4

انٹیگریٹڈ اسٹیل پلانٹس

5

ٹیکسٹائل

تھرمل کھپت 5000 ٹی او ای یا برقی کھپت 1000 لاکھ کلو واٹ

تھرمل کھپت> 5000 ٹی او ای یا برقی کھپت> 1000 لاکھ کلو واٹ

6

پیٹروکیمیکل

7

چینی

1

ٹرانسپورٹ

میٹرو ریلوے اسٹیشن

2

ریلوے اسٹیشن

3

بندرگاہوں

1

عمارتیں

کالج اور یونیورسٹی

2

اسکول (منسلک لوڈ 100 کلو واٹ یا کنٹریکٹ ڈیمانڈ 120 کلو واٹ)

3

سرکاری عمارتیں (ریلوے اسٹیشنوں اور پی آر ایس کاؤنٹروں ، اسپتالوں کے علاوہ)

4

رہائشی عمارتیں (قالین کا رقبہ 10,000 مربع میٹر)

1

ادارے

ریاست/ایس ڈی اے (ریاستی توانائی موثر اشاریہ کے ذریعے جان)

1

سال کا سامان

ایئر کنڈیشنر

2

چھت کے پنکھے

3

زرعی پمپ سیٹ

4

واشنگ مشین

5

اسٹوریج واٹر ہیٹر

6

ریفریجریٹر

7

ڈیپ فریزرز

1

توانائی کے تحفظ کے ماہرین اور اثرانداز شخصیات

منظور شدہ توانائی آڈٹ کمپنیاں

2

سوشل میڈیا انفلوئنسرز/مواد تخلیق کار

1

توانائی کی کارکردگی کی اختراع

عمارتیں

2

ٹرانسپورٹ

3

صنعتیں

4

طلباء اور ریسرچ اسکالرز

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ن ع)

U. No.9906


(Release ID: 2179551) Visitor Counter : 8