وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ‘میری ٹائم ڈومین پر سائبر حملوں کے اثرات اور قومی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات پر اس کے اثرات’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کرے گی

Posted On: 15 OCT 2025 12:56PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 16 اکتوبر 2025 کو سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں ‘میری ٹائم ڈومین پر سائبر حملوں کے اثرات اور قومی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات پر اس کے اثرات’ کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب کا مقصد میری ٹائم ڈومین میں سائبر خطرات کو سمجھنا اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانے اور قومی سائبر سکیورٹی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مہمان خصوصی جناب جتن پرساد، ریاستی وزیر برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی افتتاحی سیشن کے دوران کلیدی خطاب کریں گے۔

اس سمپوزیم میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ، گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈرو کاربن، انڈین کمپیوٹر ریسکیو نیشنل انفارمیشن ٹیم، انڈین کمپیوٹر ریسکیو ایمرجینسی ٹیم، مرکزاور نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن، نیز نجی تنظیموں کے سربراہان سمیت مختلف وزارتوں اور تنظیموں کے نامور ماہرین کے پینل مباحثے ہوں گے۔ پینل ڈسکشن کے موضوعات یہ ہیں:

  • میری ٹائم انفراسٹرکچر کو عالمی سائبر خطرات
  • سول اور ملٹری پارٹنرشپ
  • اہم معلوماتی انفراسٹرکچر کے طور پر میری ٹائم سیکٹر۔

اس سیمینار کا مقصد ایک محفوظ سائبر اسپیس کو مضبوط بنا کر معزز وزیرِ اعظم کے مہا ساگر (خطے میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہتی ارتقا) کے وژن کو آگے بڑھانا ہے اور مقامی، محفوظ بائے ڈیزائن ڈیجیٹل نظام اور مضبوط عوامی-نجی شراکت داری کے ذریعے‘آتم نربھر بھارت’ کے نعرے کو مضبوط کرنا ہے۔میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 اور امرت کا ل ویژن 2047 کے مطابق، یہ سیمینار سائبر سکیورٹی کو بندرگاہ پر مبنی ترقی، اسمارٹ لاجسٹکس، آف شور توانائی کی حفاظت اور مشن کے لیے اہم بحری آپریشنز کے ایک مرکزی محرک کے طور پر پیش کرتا ہے۔

سیمینار کے دوران، ڈیٹا سیکورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے تعاون سے ایک ٹیکنالوجی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ ملک بھر میں مختلف اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیار کردہ سائبر سکیورٹی اور دفاعی ٹیکنالوجی میں دیسی اختراعات کی نمائش کرے گا۔ اس میں ایسی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی جو آتم نربھر بھارت اور ترقی یافتہ بھارت2047 کے لیے ہمارے مقرر  کردہ اہداف کو فروغ دیتے ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ع ن

U.NO.9889

 


(Release ID: 2179350) Visitor Counter : 10