وزارت دفاع
وزیرِ دفاع نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے مالی معاونت میں 100فیصداضافے کی منظوری دی
Posted On:
15 OCT 2025 11:52AM by PIB Delhi
وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں (ایکس سروس مین) اور ان کے اہل خانہ کیلئے مالی معاونت میں 100فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، جو محکمۂ بہبود سابق فوجیوں کے تحت مرکزی سینک بورڈ کے ذریعے نافذ کردہ اسکیموں کے تحت دی جاتی ہے۔ منظور شدہ اضافہ درج ذیل ہے:
پینیری گرانٹ کو فی مستحق ماہانہ 4,000 روپے سے بڑھا کر 8,000 روپے کر دیا گیا ہے، جو 65 سال سے زائد عمر کے معمر اور غیر پنشن یافتہ سابق فوجیوں اور ان کی بیواؤں کو جو باقاعدہ آمدنی سے محروم ہیں، زندگی بھر مستحکم معاونت فراہم کرے گا۔
دو منحصر بچوں (کلاس 1 سے گریجویشن تک) یا دو سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس کرنے والی بیواؤں کے لیے تعلیمی گرانٹ 1,000 روپے سے بڑھا کر 2,000 روپے فی شخص ماہانہ کر دی گئی ہے۔
میریج گرانٹ کو فی مستحق 50,000 روپے سے بڑھا کر 1,00,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ سابق فوجیوں کی دو بیٹیوں تک اور بیواؤں کی دوبارہ شادی کے لیے ہوگی، بشرطیکہ یہ شادی اس حکم نامے کے اجرا کے بعد ہوئی ہو۔
نظرِ ثانی شدہ نرخ یکم نومبر 2025 سے جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر لاگو ہوں گے، جس کا سالانہ مالی اثر تقریباً 257 کروڑ روپے ہے جو آرمی فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) سے فراہم کیا جائے گا۔ یہ اسکیمیں وزیرِ دفاع سابق فوجیوں کی بہبود کے فنڈ کے ذریعے مالی معاونت حاصل کرتی ہیں، جو اے ایف ایف ڈی ایف کا ایک ذیلی حصہ ہے۔
یہ فیصلہ غیر پنشن یافتہ سابق فوجیوں،ان کی بیواؤں اور کم آمدنی والے گروپوں کے انحصار کرنے والوں کے لیے سماجی تحفظ کے سلسلے کو مضبوط کرتا ہے اور حکومت کی ان کے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی وابستگی کو ثابت کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ن
U.NO.9873
(Release ID: 2179334)
Visitor Counter : 45