بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انتخابی کمیشن نے انفورسمنٹ ایجنسیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آئندہ بہار انتخابات میں  مالی اثرو رسوخ کے استعمال کو روکیں


انتخابی اخراجات کی نگرانی کیلئے مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے

Posted On: 15 OCT 2025 10:07AM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 6 اکتوبر 2025 کو بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات اور 8  اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔

آئندہ انتخابات میں پیسے کی طاقت، انتخابی لالچ، منشیات اور شراب کے استعمال کو روکنے کے لیے، کمیشن نے قانون کی نفاذ سے متعلق تمام ایجنسیوں بشمول ریاستی محکمہ پولیس، اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ، انکم ٹیکس محکمہ، ایف آئی یو-آئی این ڈی، آر بی آئی، ایس ایل بی سی، ڈی آر آئی، سی جی ایس ٹی، ایس جی ایس ٹی، پوسٹل، ای ڈی، این سی ایف آئی ایس بی، ایس آر پی آئی ایس بی، ایس آر پی آئی ایس بی، اے سی ایف بی سی، ایس جی ایس ٹی، محکمہ ڈاک،  ریاستی محکمہ جنگلات اور ریاستی کوآپریٹو محکمہ کوہدایات جاری کی ہیں۔

امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی نگرانی کے لیے اخراجات کے مبصرین کو پہلے ہی تعینات کیا گیا ہے اور وہ انتخابی نوٹیفکیشن کے دن اپنے اپنے حلقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ ان دوروں کے دوران وہ اخراجات کی نگرانی میں مصروف تمام ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔

فلائنگ اسکواڈز، سرویلنس ٹیمیں اور ویڈیو سرویلنس ٹیمیں چوبیس گھنٹے ساتوں دن  چوکس رہیں گی تاکہ ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے پیسے کے کسی بھی مشتبہ استعمال یا دیگر ترغیبات پر نظر رکھی جا سکے۔

کمیشن نے الیکشن سیزور مینجمنٹ سسٹم (ای ایس ایم ایس) کے نام سے ایک آن لائن سسٹم کو بھی چالو کیا ہے جو انتخابی مدت کے دوران ایف ایس، ایس ایس ٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے کی جانے والی روک تھام / ضبطوں کی بروقت رپورٹنگ کے لیے ہے۔

6 اکتوبر 2025 کو انتخابات کے اعلان کے بعد سے، مختلف نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے کل 33.97 کروڑ روپے کی نقدی، شراب، منشیات اور دیگراشیاء ضبط کی گئی ہیں۔

کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انفورسمنٹ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان ہدایات کے نفاذ کے لیے چیکنگ اور انسپیکشن کے دوران عام شہریوں کو نہ تکلیف  ہو اور نہ ہی انہیں ہراساں کیاجائے۔

کوئی بھی عام شہری ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی شکایت سی-ویجیل ایپ کے ذریعے کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  ک ا۔ع ن)

U. No. 9881


(Release ID: 2179283) Visitor Counter : 13