صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کے صدر نے منگولیا کے صدر کی میزبانی کی
اب وقت آگیا ہے کہ تعاون کی نئی اور عصری جہتوں کو شامل کرکے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دیں جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے: صدر دروپدی مرمو
Posted On:
14 OCT 2025 10:30PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج منگولیا کے صدر عزت مآب جناب کھریل سکھ اکھنا کو آج (14 اکتوبر 2025 کو) راشٹرپتی بھون میں ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔
صدر کھریل سکھ اور ان کے وفد کا راشٹرپتی بھون میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مشترکہ ثقافتی ورثہ اور جمہوری اقدار ہندوستان-منگولیا تعلقات کی بنیاد ہیں۔ ہندوستان اور منگولیا ‘اسٹریٹجک پارٹنر’، ‘تیسرے پڑوسی’ اور ‘روحانی پڑوسی’ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ بہت خاص ہے کیونکہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
صدر مملکت کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ منگولیا کے صدر کے اس سرکاری دورے کے دوران ہمارے ثقافتی تعلقات اور ترقیاتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کئی فیصلے لیے گئے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں ہندوستان نے منگولیا میں مختلف ثقافتی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں بدھ خانقاہوں کی بحالی اور قدیم مخطوطات کی دوبارہ طباعت شامل ہے۔ نیز، ہندوستان منگولین بدھ راہبوں کے لیے روحانی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک قدرتی مقام ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے بارے میں مفاہمت نامے کا آج اختتام ہوا جو ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان منگولیا کے ساتھ اپنی ترقی اور صلاحیت سازی کی شراکت داری کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے، اور اس وقت جاری تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جو ہندوستان-منگولیا دوستی اور تعاون کی پائیدار علامت بن کر ابھریں گے۔
صدر نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر گلوبل ساؤتھ کے رکن کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو بھی سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے تاکہ تعاون کی نئی اور عصری جہتیں شامل کی جائیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
Please click here to see the President's Speech-
*******
ش ح- ظ ا - م ش
UR No. 9874
(Release ID: 2179279)
Visitor Counter : 4