کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ہندوستان اور سعودی عرب نے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی
Posted On:
15 OCT 2025 9:23AM by PIB Delhi
کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمہ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت، حکومت ہند اور وزارت صنعت و معدنیات، مملکت سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ میٹنگ ہوئی، جس میں ہندوستانی فریق کی قیادت محترمہ نویدیتا شکلا ورما ، سکریٹری محکمہ کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکل نے کی جب کہ سعودی وفد کی قیادت عزت مآب انجینئر خلیل بن ابراہیم بن سلامہ، نائب وزیر صنعت و معدنیات نے کی۔
سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت25-2024 میں 41.88 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا حصہ 10 فیصد ہے، جو کہ تقریباً 4.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔
بات چیت میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں ایک دوسرے کی تکمیلی صلاحیتوں کا اعتراف کیا، جس میں پیٹرو کیمیکلز کو سعودی عرب کی طاقت اور کیمیائی خصوصی مہارتوں کو ہندوستان کی طاقت کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔ دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی کو بروئے کار لانے کے لیے باہمی تال میل بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں فریقوں نےہندوستان کے پیٹرولیم، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انویسٹمنٹ ریجن (پی سی پی آئی آر ) میں سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کی بڑی کمپنیوں کے درمیان ممکنہ شراکت داری سمیت کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی ویلیو چین میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
اس شعبے میں تحقیق وترقی اورصلاحیت سازی میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
********
ش ح۔م ش ع۔ج ا
U-9877
(Release ID: 2179227)
Visitor Counter : 14