وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں کے وزرائے  سیاحت  کی راجستھان کے ادے پور میں نئے اقدامات کے حوالے سے میٹنگ

Posted On: 14 OCT 2025 12:50PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت نے راجستھان کے ادے پور میں 14سے15 اکتوبر 2025 تک ریاستوں کے وزرائے سیاحت کی دو روزہ میٹنگ  کا انعقاد کیا ہے، جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیاحت کے وزراء اور سینئر عہدیداران یکجا ہوں گے۔

یہ میٹنگ وزیر اعظم کے ’’ایک ریاست: ایک عالمی منزل‘‘ کے وژن کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر کام کرے گی- جو ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم از کم ایک عالمی معیار کا سیاحتی مقام تیار کرنے کی اپیل ہے ۔ یہ پہل مرکزی بجٹ 26-2025 کے اعلانات کی عکاسی کرتی ہے ، جس میں ہندوستان کے سیاحتی تبدیلی کے ایجنڈے اور وکست بھارت کے روڈ میپ کے تحت  سیاحتی منزل کی ترقی اور اس کے انتظام وانصرام کی جڑواں حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔

میٹنگ میں شراکت داروں کی جاری مشاورت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جہاں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیاحت کے وزراء نے ’50 مقامات کی ترقی‘ اور ’کارکردگی سے منسلک ترغیبات فراہم کرنے‘ کے مسودے کے فریم ورک پر اپنا وژن پیش کیا-جو ہندوستان کے سیاحت کی تبدیلی کے ایجنڈے کے دو اہم ستون ہیں ، جس میں پی ایل آئی پر مبنی منزل کے ماڈل کے ذریعے نجی شعبے کی قیادت میں سیاحت کے مرکز کی ترقی اور سیاحتی منزل کے انتظام و انصرام پر زور دیا گیا ۔

میٹنگ کا آغاز سکریٹری (سیاحت) محترمہ وی ودیاوتی کے افتتاحی کلمات سے ہوا ، جس کے بعد سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے خطاب کیا ، جنہوں نے دو روزہ مباحثے کے اغراض ومقاصد طے کیے ۔ اس تقریب میں مرکز ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور صنعتی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تاکہ عالمی معیار کے مقامات کی ترقی کے وژن کو پورا کیا جا سکے ۔

دو روزہ میٹنگ کے دوران  وزرائے  سیاحت  اور تمام خطوں کے عہدیدار بجٹ کے اقدامات کے مطابق سیاحتی  مقامات  کے تصورات پیش کریں گے ۔ ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کے لیے اس کے امکانات کو اجاگر کریں گے اور   اپنے وژن کا اشتراک کریں گے ۔

دوسرے دن مربوط سیاحتی فروغ اسکیم کے رہنما خطوط کے مسودے پر مرکوز مشاورت پیش کی جائے گی ، جس کا مقصد ہندوستان کو گھریلو اور بین الاقوامی دونوں ،بازاروں میں ایک جامع سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنا ہے ۔

اس کانفرنس کے ذریعے ، وزارت کا مقصد سیاحت کی تبدیلی کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں زیادہ سے زیادہ مربوط پالیسی کو فروغ دینا ہے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے  کہ ہر خطہ وکست بھارت کے لیے عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار سیاحتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں اپنا تعاون دے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش۔ع ن)

U. No. 9826


(Release ID: 2178849) Visitor Counter : 8