وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے اسکولی تعلیم میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے فیس جمع کرانے کے لیے ڈیجیٹل تغیراتی اصلاحات کے تحت اسکولوں میں یو پی آئی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی

Posted On: 11 OCT 2025 4:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر قانون سازی، پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے زندگی کی آسانی اور اسکولی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

پہلی مرتبہ، وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نےریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) میں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا ہے تاکہ انتظامی عمل کو جدید بنا کر، خاص طور پر اسکولوں میں مالیاتی لین دین کے عمل کو جدید بنا کر اسکولی تعلیم کی آسانی کو مضبوط کیا جاسکے۔

یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی)، موبائل والیٹ اور نیٹ بینکنگ جیسے ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارموں کی اہم اور افزوں رسائی سے مستفید ہوتے ہوئے، محکمہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) اور خود مختار اداروں جیسے این سی ای آر ٹی، سی بی ایس ای، کے وی ایس، این وی ایس کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ ایسے طریقہ کار کو تلاش کریں اور ان پر عمل درآمد کریں جو اسکولوں کو ڈیجیٹل امتحانات جمع کرنے اور امتحانات کو محفوظ بنانے کے قابل بناتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نقد پر مبنی ادائیگی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں منتقلی متعدد فوائد کی پیشکش کرتی ہے۔ والدین اور طلبا کے لیے، یہ سہولت، شفافیت، اور اسکولوں کا دورہ کیے بغیر گھر سے ادائیگی کرنے کی صلاحیت کو یقینی بناتا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسی طرح کے اقدامات کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے، محکمہ نے کہا ہے کہ اسکولوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف پیش قدمی تعلیمی انتظامیہ کو ڈیجیٹل تبدیلی کے حکومت کے وسیع تر مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مزید مالی طور پر خواندہ بننے کے قابل بنائے گا جس سے ڈیجیٹل لین دین کی ایک بڑی دنیا کے دروازے کھل جائیں گے۔ یہ پہل قدمی 2047 تک وکست بھارت – ڈیجیٹل لحاظ سے بااختیار، مبنی بر شمولیت، اور شہریوں پر مرتکز تعلیمی نظام- کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم تعاون فراہم کرے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:7434


(Release ID: 2177893) Visitor Counter : 4