صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندستان کی صدر جمہوریہ گجرات میں، سومناتھ مندر میں درشن اور پوجا کی
گیر نیشنل پارک کا دورہ، مقامی قبائلی عوام سے بھی ملاقات
Posted On:
10 OCT 2025 9:33PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو آج (10 اکتوبر 2025) گجرات کے دورے پر ہیں۔
صدر جہموریہ ہند نے اپنے دورے کا آغاز سومناتھ مندر میں درشن اور پوجا سے کیا۔ صدرِ محترمہ نے مندر کے قریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
بعد ازاں صدر جمہوریہ ہند نے گیر نیشنل پارک کا بھی دورہ کیا اور ساسان گیر میں مقامی قبائلی عوام سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ قبائلی عوام کے پاس زندگی میں ترقی کے کئی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اُنہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی اولاد کو بہترین ممکنہ تعلیم دلانے کی کوشش کریں۔ صدرِ محترمہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سِدّی قبائلی برادری، جو ایک قدیم قبائلی گروہ ہے، کی شرحِ خواندگی 72 فیصد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے قبائلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں۔ انہوں نے سب سے درخواست کی کہ وہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کی معلومات حاصل کریں اور نہ صرف خود ان سے فائدہ اٹھائیں بلکہ اپنے گاؤں اور برادری کے لوگوں کو بھی ان اسکیموں کے ساتھ جوڑ دیں۔
صدر محترمہ نے کہا کہ قبائلی برادری کی ماحول دوست طرزِ زندگی سب کے لیے ایک تحریک اور مثال ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمارے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی فعال شرکت کے ساتھ ہم ایک ایسا معاشرہ اور ملک قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں مساوات، انصاف اور عزت کا ماحول ہو، قبائلی معاشرت کی ثقافت اور روایات محفوظ رہیں اور ہمارے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کا تحفظ ہو۔ یہ 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 7416
(Release ID: 2177707)
Visitor Counter : 6