وزارت خزانہ
این پی ایس اور اے پی وائی کے زیر انتظام اثاثے 16 لاکھ کروڑ کے نشان سے عبور
این پی ایس اور اے پی وائی کے سبسکرائبرز کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
प्रविष्टि तिथि:
09 OCT 2025 7:46PM by PIB Delhi
نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے مشترکہ اثاثہ جات انڈر مینجمنٹ (اے یو ایم) نے آج 16 لاکھ کروڑ کے نشان کو عبور کر لیا ہے۔ بھارت کے پنشن کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کو نشان زد کرتے ہوئے، صارفین کی تعداد بھی بڑھ کر 9 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
پی ایف آر ڈی اے نے این پی ایس کو مضبوط کرنے اور پنشن کی شمولیت کو وسیع کرنے کے لیے کلیدی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ اس میں یکم اکتوبر 2025 سے ایک سے زیادہ سکیم فریم ورک
شامل ہے جو سرمایہ کاری کے زیادہ انتخاب کی پیشکش کرتا ہے۔ اس میں این پی ایس پلیٹ فارم ورکرز ماڈل شامل ہے جس میںکنٹریکٹ کارکنوں کا احاطہ کیا گیا ہے اوراین پی ایس اوور ہال پر ایک مشاورتی پیپر ہے جس میں ریٹائرمنٹ کی اہلیت کو بڑھانے کے لیے درجہ بند ادائیگیوں اور لچکدار سالانہ اختیارات کی تجویز ہے۔ مزید یہ کہ ٹارگٹڈ آؤٹ ریچ مہم کا مقصد کسانوںایم ایس ایم ای کارکنوں،ایس ایچ جی،
راکین اور دیگر غیر رسمی شعبے کے شرکاء کے درمیان کوریج کو بڑھانا ہے۔ یہ پی ایف آر ڈی اے کی شمولیت، لچک، اور طویل مدتی مالیاتی تحفظ پر مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ پی ایف آر ڈی اے تمامبھارتیوں کے لیے بڑھاپے کی آمدنی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اپنے وژن کے لیے پرعزم ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 7348
(रिलीज़ आईडी: 2177059)
आगंतुक पटल : 31