ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے ایم ایم ایف اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم میں اہم ترامیم کی اطلاع دی


یہ ترامیم روزگار کو فروغ دینے اور عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں ہندوستان کی قیادت کو آگے بڑھانے پر حکومت کی توجہ کی نشاندہی کرتی ہیں

پی ایل آئی اسکیم کی درخواست کا پورٹل 31 دسمبر 2025 تک کھلا ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 OCT 2025 4:10PM by PIB Delhi

 ٹیکسٹائل کی وزارت نے ایم ایم ایف ملبوسات، ایم ایم ایف کپڑوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم میں اہم ترامیم کو نوٹیفائی کیا ہے۔  یہ اہم ترامیم صنعت کے چیلنجوں سے نمٹنے ، کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے، اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے  کی گئی ہیں، جس سے روزگار کو فروغ دینے اور عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں ہندوستان کی قیادت کو آگے بڑھانے پر حکومت کی توجہ کی نشاندہی ہوتی ہے۔   اسکیم کے ترمیم شدہ رہنما خطوط بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

پی ایل آئی اسکیم کی کلیدی ترمیمات:

  • اہل مصنوعات کی توسیع: ایم ایم ایف ملبوسات کے لیے 8 نئے ایچ ایس این کوڈز اور ایم ایم ایف کپڑوں کے لیے9 نئے ایچ ایس این کوڈز کو شامل کرنا۔
  • نئی کمپنیاں قائم کرنے سے راحت:  درخواست دہندگان اب موجودہ کمپنیوں کے اندرہی پروجیکٹ یونٹ قائم کر سکتے ہیں۔
  • سرمایہ کاری کی کم از کم حد میں کمی: یکم اگست 2025 سے تمام نئے درخواست دہندگان کے لیے کم از کم سرمایہ کاری پارٹ-1 زمرے میں 300 کروڑ روپے سے کم کر کے 150 کروڑر وپے اور پارٹ-2 زمرے میں 100 کروڑ روپے سے کم کر کے 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
  • بڑھتے ہوئے کاروبار میں کمی  پہلے 25فیصدسے 10فیصد تک ترغیبات کے لیے معیار: مالی سال 2025-26 سے ، درخواست دہندگان کو اب ترغیبات کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے( دوسال  کے بعد سے) پچھلے سال کے مقابلے میں کم از کم 10فیصد اضافی کاروبار کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مندرجہ بالا ترامیم اسکیم میں شامل  ہونے میں حائل رکاوٹوں اور مالی حدود کو نمایاں طور پر کم کریں گی، جس سے عمل درآمد میں تیزی آئے گی۔

ایپلی کیشن وِنڈو میں توسیع:

صنعت کی وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعے پی ایل آئی اسکیم ایپلی کیشن پورٹل 31 دسمبر 2025 تک کھول دیاگیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بننے کے ہندوستان کے وژن کو نافذ کرنے اور اس میں تعاون دینے کے لیے نظر ثانی شدہ فریم ورک اور توسیعی ٹائم لائن سے فائدہ اٹھائیں۔

 

********

ش ح۔ش ب۔ن ع

U-7322


(रिलीज़ आईडी: 2176860) आगंतुक पटल : 41
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam