الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
انڈیا اے آئی ڈیپ فیک کا پتہ لگانے، تعصب میں کمی لانے اور اے آئی کی رسائی بڑھانے کے لئے جانچ کے جدید حل کے ساتھ محفوظ اے آئی کوششوں میں اضافہ
ہندوستان میں ایک محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے لئے پانچ کلیدی تجاویز کا انتخاب کیا گیا
‘ ساکشیہ’، ‘اے آئی وشیلشک’اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور کا اسپیچ ریکگنیشن سسٹم ہندوستان کے اے آئی فارنسک اور سکیورٹی کو مضبوط کرے گا
زراعت سے متعلق اے آئی ایپلی کیشنز ڈجیٹل فیوچرز لیب اورکاریہ صنفی تعصب سے نمٹیں گے، اور گلوبل آئی ٹی ای ایس اور آئی آئی آئی ٹی دھارواڑ جنریٹیو اے آئی سکیورٹی کیلئے ٹولز تیار کریں گے
Posted On:
07 OCT 2025 1:06PM by PIB Delhi
اے آئی ٹیکنالوجیز کی بے مثال رفتار سے ترقی کے ساتھ ان کے محفوظ، شفاف اور قابل اعتماد استعمال کو یقینی بنانا ایک قومی ضرورت بن گیا ہے۔ ہندوستان مقامی طرز حکمرانی کے اوزار، فریم ورک اور رہنما خطوط تیار کرکے چست اور مضبوط نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو ملک کے منفرد سماجی و تکنیکی تناظر کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے انڈیا اے آئی نے 10 دسمبر 2024 کو ‘محفوظ اور قابل اعتماداے آئی’ کے عنوان کے تحت اظہار دلچسپی (ای او آئی) کا دوسرا دور شروع کیا، جس میں کئی اہم موضوعات شامل تھے۔
معروف تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس، تحقیقی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے 400 سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں۔ تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مختلف موضوعات پر پانچ منصوبوں کا انتخاب کیا گیا۔ یہ منصوبے اجتماعی طور پر ‘محفوظ اور قابل بھروسہ اے آئی’کو عملی جامہ پہنائیں گے اور اے آئی کی ذمہ دارانہ ترقی اور استعمال میں معاونت کے لیے قابل برداشت جانچ اور تعصب کی جانچ کو اکٹھا کریں گے۔
انڈیا اے آئی مشن کے محفوظ اور بھروسہ مند اے آئی ستون میں دوسرے ای او آئی کے تحت منتخب پروجیکٹوں کی فہرست
|
تھیم
|
پروجیکٹ کا عنوان
|
منتخب درخواست دہندہ
|
|
ڈیپ فیک کا پتہ لگانے کا آلہ
|
ساکشیہ: ملٹی ایجنٹ، ڈیپ فیک کا پتہ لگانے اور گورننس کے لیے آر اے جی سے بہتر فریم ورک
|
آئی آئی ٹی جودھپور(سی آئی)اور آئی آئی ٹی مدراس
|
|
اے آئی وشلیشک: آڈیو ویژوول ڈیپ فیک کی کھوج اور ہاتھ سے لکھے ہوئے دستخط کی جعلسازی کی کھوج کو بہتر بنانا مخالفانہ مضبوطی، وضاحت اور ڈومین جنرلائزیشن کے ساتھ
|
آئی آئی ٹی منڈی اور ڈائریکٹوریٹ آف فارنسک سروسز، ہماچل پردیش
|
|
ریئل ٹائم وائس ڈیپ فیک ڈیٹیکشن سسٹم
|
آئی آئی ٹی کھڑگ پور
|
|
تعصب میں کمی
|
ایگریکلچر ایل ایل ایم میں صنفی تعصب کا جائزہ لینا- بنچ مارکنگ اور منصفانہ ڈیٹا ورک کے لیے ڈجیٹل پبلک گڈز (ڈی پی جی ) بنانا
|
ڈجیٹل فیوچر لیب اور کاریہ
|
|
داخلہ ٹسٹ کی جانچ اور تشخیص
|
اینول: ایل ایل ایم اور جنریٹو اے آئی کے لیے پینیٹریشن ٹیسٹنگ اور ایویلیوایشن ٹول
|
عالمی آئی ٹی ای ایس پرائیویٹ لمیٹڈ اور آئی آئی آئی ٹی دھارواڑ
|
اظہار دلچسپی (ای او آئی) کے دوسرے دور کے تحت منتخب کیے گئے پانچ پروجیکٹس محفوظ اور قابل اعتماداے آئی کے ویژن کو ٹھوس حلوں میں تبدیل کرنے کے لیے انڈیا اے آئی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات ڈیپ فیکس کی حقیقی وقت میں کھوج کو فروغ دیں گے، فارنسک تجزیہ کو مضبوط کریں گے، اے آئی ماڈلز میں تعصبات کو دور کریں گے ،جنریٹیو اے آئی کے لیے مضبوط تشخیصی ٹولز تیار کریں گے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان میں استعمال ہونے والے اے آئی سسٹمز قابل اعتماد، محفوظ اور جامع ہیں۔ انڈیا اے آئی مشن ملک کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرکردہ تعلیمی اداروں، صنعتی شراکت داروں اور سول سوسائٹیز کو اکٹھا کر کے اختراعات، اخلاقی طریقوں اوراے آئی کے لیے ایک معاون اور سازگار ماحول کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔
انڈیا اے آئی کے بارے میں
انڈیا اے آئی، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک آزاد تجارتی ڈویژن، انڈیا اے آئی مشن کی عمل آوری کرنے والی ایجنسی ہے۔ یہ سماج کے تمام طبقات میں اے آئی کے فوائد کو جمہوری بنانے، اے آئی میں ہندوستان کی قیادت کو مضبوط بنانے، تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینے، اوراے آئی کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
*******
ش ح۔ ظ ا-ع ر
UR No. 7187
(Release ID: 2175825)
Visitor Counter : 13