ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر پی ایف، این ڈی آر ایف اور آئی آر آئی ڈی ایم نے ریلوے ڈیزاسٹر رسپانس کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے، شراکت داری زندگی بچانے کے لیے بروقت مربوط امدادی کوششوں کے لیے فریم ورک فراہم کرے گی


مشقوں اور پروٹوکول کو ریلوے کوچوں سے تیز تر رسائی، ٹرائیج اور انخلاء کے لیے ہموار کیا جائے گا

تعاون قومی ریلوے میں ہونےوالی تباہی سے نمٹنے کی تیاری کو بڑھانے اور تیز تر، محفوظ اور مربوط راحت فراہم کرنے کے لیے قابل توسیع، دہرائے جانے والے ماحولیاتی نظام کو فعال بناتا ہے

ایجنسیاں مشترکہ مشقوں، مشترکہ چیک لسٹوں اور مشترکہ ریڈیوطریقہ کار کے ذریعے ریلوے کے بچاؤ کے کاموں میں ایک متحدہ یونٹ کے طور پر کام کریں گی

Posted On: 06 OCT 2025 8:38PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، اور انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (آئی آر آئی ڈی ایم)، بنگلورو کے درمیان آج ریل بھون، نئی دہلی میں ایک سہ فریقی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ یہ شراکت داری ریلوے میں حادثے کی صورت حال میں مربوط امدادی کارروائیوں اور استعداد کار میں اضافے کے لیے ایک بہتر ادارہ جاتی فریم ورک تیار کرتی ہے، جس میں سنہری گھڑی کے دوران جان بچانے پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔مفاہمت نامہ پرجناب بی وی راؤ، آئی جی (ٹریننگ)، آر پی ایف، جناب نریندر سنگھ بنڈیلا، آئی جی، این ڈی آر ایف، اور جناب سری نواس، ڈائریکٹر، آئی آر آئی ڈی ایم نے دستخط کیے۔اس موقع پر جناب آر راج گوپال، ممبر (ٹریکشن اینڈ رولنگ اسٹاک)، ریلوے بورڈ (ایم ٹی آ ایس) محترمہ ارونا نائر، ڈائرکٹر جنرل/ہیومن ریسورس، جناب پیوش آنند، ڈائرکٹر جنرل/این ڈی آر ایف، محترمہ سونالی مشرا، ڈی جی/آر پی ایف اور این ڈی آر ایف اورآر پی ایف کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

1.gif

ریلوے پروٹیکشن فورس کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ سونالی مشرا نے کہا کہ تمام شراکت  داروں کے درمیان موثر تعاون اور تال میل ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں معیاری رہنما خطوط(ایس او پی) وضع کیے جانے چاہئیں۔

اپنے خطاب میں، ریلوے بورڈ کے ممبر (ٹریکشن اینڈ رولنگ اسٹاک)جناب آر راج گوپال نے زور دے کر کہا کہ انسانوں کی پیدا کردہ مصیبت کے علاوہ، قدرتی آفات جیسے طوفان، بارش اور گرمی کی لہروں سے نمٹنےکےطریقہ کار پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے گولڈن آور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں سے متعلق صلاحیتوں میں اضافے میں جگ جیون رام آر پی ایف اکیڈمی (جے آر آر پی ایف اے) اورآئی آر آئی ڈی ایم کے اقدامات کی تعریف کی۔

اپنے خطاب میں، جناب پیوش آنند، ڈی جی/این ڈی آر ایف نے زوردے کر کہا کہ آفات کے اثرات کو کم کرنے میں شامل تمام ایجنسیوں کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ ریلوے کی دیگر ایجنسیوں کو بھی صلاحیت سازی اور اس کی توسیع کی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔

یہ تعاون قومی ریلوے میں ہونے وا لی تباہی سے نمٹنےکی تیاری کو بڑھانے کے لیے ایک قابل توسیع، دہرائے جانے کے قابل ماحولیاتی نظام کو فعال کرتا ہے، مسافروں اور عملے کو تیز تر، محفوظ، اور زیادہ مربوط راحت فراہم کرتا ہے جب کہ مصیبت کے وقت میں  ہر منٹ کا شمارہوتا ہے۔

اہم جھلکیاں

  • گولڈن آور ریسکیو کے نتائج پر بنیادی توجہ: ہر مشق اور پروٹوکول کا مقصد تیز رفتار رسائی، ٹرائیج، اور کوچز سے انخلاء کے لیے اہم منٹوں کو کم کرنا ہے۔
  • ریلوے کے لیے مخصوص پہلا رد عمل:آر پی ایف، تیز، کوچ- اور ٹریک پر مبنی صلاحیتیں بنائے گا اور  خاص طور پر محدود جگہ سے بچاؤ کے لئے،   اس لیے موقع پر کی جانےوالی پہلی کارروائیاں درست ہیں۔
  • معیاری، مشترکہ کوچ نکالنے کے ایس اوپی: آئی آر آئی ڈی ایم  اندراج کی ترتیب، استحکام، کٹنگ پلانز، مریض کی پیکیجنگ، اور حوالہ کرنےکی راہ ہموار  کرے گا۔
  • ڈیزائن کے لحاظ سے انٹرآپریبلٹی: مشترکہ ریڈیو طریقہ کار، مشترکہ چیک لسٹ، اور مشترکہ سین کوآرڈینیشن مشقیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ایجنسیاں بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے دوران ایک مربوط یونٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔
  • ایک ترقی پسند، تین مراحل  پر مبنی تربیتی شیڈول:جے آر آر  پی ایف اے(ماڈیول اے) میں فاؤنڈیشن ٹریننگ، نامزداین ڈی آر ایف بٹالینز (ماڈیول بی) میں فیلڈ حساسیت، اور آئی آر  آئی ڈی ایم (ماڈیول سی) میں مشترکہ جدید، سیمولیشن پر مبنی ماڈیول قابل تکرار اور قابل پیمائش قابلیت پیدا کرتے ہیں۔

مفاہمت نامے میں درج کرداروں کی وضاحت کی گئی ہے جے آر آر پی ایف اے بطور نوڈل ہب؛این ڈی آر ایف بٹالین کی سطح پر حساسیت کی میزبانی اورآئی آر آئی ڈی ایم کے مشترکہ کورسز میں شمولیت؛ اور آئی آر آئی ڈی ایم جدید منظر نامے پر مبنی نصاب کی ڈیزائننگ، اپ ڈیٹ، اور دستاویز کرنا۔ یہ فریم ورک پورے زونل ریلوے میں توسیع پذیر ہے اور اس کا ڈھانچہ جائزہ لینے اور آنے والے سالوں میں مسلسل بہتری کے لیے بنایا گیا ہے۔

***

UR-7179

(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )


(Release ID: 2175686) Visitor Counter : 8