کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اورقطر کے درمیان باہمی تجارت 2030 تک دوگنی ہوسکتی ہے: کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل
ہندوستان اور قطر کے وزرائے تجارت نے دوحہ میں مشترکہ بزنس کونسل (جےبی سی) کے اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
06 OCT 2025 9:54PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 6-7 اکتوبر 2025 کو دوحہ، قطر کے سرکاری دورے پر ہیں تاکہ مملکت قطر کے تجارت و صنعت کے وزیرعزت مآب شیخ فیصل بن الثانی بن فیصل الثانی کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون سے متعلق ہندوستان اورقطر کی مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں۔
ان کے دورے کے پہلے دن کا آغاز دوحہ میں ہندوستان کے سفارت خانے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذرکرنےکے ساتھ ہوا، اس کے بعد ‘‘ایک پیڑماں کے نام’’ پہل کے تحت ایک پودا لگایا گیا، جو پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے ہندوستان کے عزم کی علامت ہے۔
دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت اور صنعت کی دو طرفہ میٹنگ بھی ہوئی، جہاں دونوں وزراء نے مجموعی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا، موجودہ تجارتی رکاوٹوں کو دورکرنے اور مالیات، زراعت، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ جیسے شعبوں میں تعاون کے لیے نئے شعبوں کی تلاش کےبارےمیں تبادلہ خیال کیا۔
اس کے بعد دونوں وزراء نے مشترکہ طور پر ہندوستان اورقطر مشترکہ بزنس کونسل(جےبی سی) میٹنگ سے خطاب کیا، جس میں فکی ،سی آئی آئی، ایسوچیم اور قطر چیمبر کے سینئر نمائندوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے اراکین نے شرکت کی۔ ہندوستان کے تجارت اور صنعت کے وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی اقتصادی نقائص اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود، ہندوستان ایک فروغ پزیر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے مضبوط مائکرو اکنامک استحکام کا مظاہرہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے جس سے عالمی کاروباروں کے لیے ایک انتہائی قابل اور ترقی پذیر ماحول پیدا ہوا ہے اور ہندوستانی اور قطری کاروبار یوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کریں۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر نے مملکت قطر کے تجارت و صنعت کے وزیرعزت مآب شیخ فیصل بن الثانی بن فیصل الثانی کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون سے متعلق قطر-ہندوستان مشترکہ کمیشن کی مشترکہ طورپر صدارت کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے، موجودہ تجارتی رکاوٹوں اور نان ٹیرف چیلنجز سے نمٹنے اور اہم شعبوں میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے نئے مواقع کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں فریقوں نے ایک اہمیت کے حامل ہندوستان اورقطر کے مابین جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ قطر کی توانائی کی برآمدات کی ستائش کرتے ہوئے، بشمول 2028 سے سالانہ 7.5 ملین ٹن ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ، جناب گوئل نے قطرکےلئے ہندوستان کی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوطرفہ تجارت تقریبا 14 بلین امریکی ڈالر ہونے کے باوجود، دونوں رہنماؤں نے 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کی قابل ذکر غیر استعمال شدہ صلاحیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے وسیع تر کاروباری تعاملات کی اہمیت اور گہرے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پہلی بار منعقد ہونےوالےبالمشافہ مشترکہ بزنس کونسل کے اجلاس کی کامیابی پر بھی زور دیا۔
مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے موقع پر ، وزیرموصوف نے قطرکے معززین اور کارپوریٹ لیڈروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی کاروباری ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ ان تعاملات نے ہندوستانی اور قطری اداروں کے درمیان زیادہ سرمایہ کاری کے بہاؤ، ٹکنالوجی کی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ وزیرموصوف نے لولو مال، دی پرل آئی لینڈ میں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس(یوپی آئی) کے آغاز میں بھی شرکت کی، جو قطر کے ساتھ ہندوستان کے ڈیجیٹل تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور ہندوستانی تارکین وطن اور مقامی صارفین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل لین دین کوآسان اور مقبول بناتا ہے۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے قطر کے اپنے پہلے دورے کے دوران متحرک اورفعال ہندوستانی برادری سے خطاب کیا، ہندوستان اورقطر کے مابین گہرے تعلقات کے ایک مضبوط ستون کے طور پر ان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر عزت مآب کی قیادت میں گہرے ہوتے دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی، جس میں تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کا حالیہ فیصلہ اور 2030 تک تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف بھی شامل ہے۔ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت اور 2047 تک وکست بھارت بننے کا اس کا وژن۔ شمولیت، اختراع اور عالمی تعاون کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، اُنھوں نے ہندوستانی تارکینِ وطن پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم پل کے طور پر کام کرتے رہیں اور ہندوستان کے ترقی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی شراکت دار کے طور پر کام کرتے رہیں۔
****
UR-7178
(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )
(Release ID: 2175671)
Visitor Counter : 18