نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ ہندنے جے پور ہاسپٹل میں آتشزدگی کے سانحہ میں جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 06 OCT 2025 2:41PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج راجستھان کے جے پور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں جانوں کے زیاں پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا:

جے پور، راجستھان کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے کی وجہ سے جانوں کےزیاں پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔اپنے قرابت داروں کوکھونے والوں کے لیےقوت صبر اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں’’۔

*****

 ( ش ح ۔ ع و۔ اش ق)

U. No. 7122


(Release ID: 2175322) Visitor Counter : 18