جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت کاآبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کا محکمہ، سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کا اہتمام کررہا ہے
Posted On:
06 OCT 2025 11:22AM by PIB Delhi
خصوصی مہم 5.0 ،2 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک چلائی جا رہی ہے تاکہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کیا جا سکے۔ یہ مہم محکمہ میں دو مرحلوں میں چلائی جا رہی ہے، یعنی (i) تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2025 تک اور2 (ii) سے 31 اکتوبر 2025 تک عمل درآمد کا مرحلہ۔ خصوصی مہم چلانے کے لیے اداروں کو رہنما خطوط فراہم کیے گئے ہیں۔
آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی ایل کنتھا راؤنے 12 ستمبر 2025 کو محکمہ کے تمام شاخوں/ڈویژنوں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ محکمہ کی مختلف تنظیموں کے ساتھ خصوصی مہم 5.0 کے حوالے سے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں تیاری کے کام کاج اور شروع کی جانے والی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تمام مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ تمام شاخوں/ڈویژنوں/تنظیموں کو مہم میں بھرپور جذبے کے ساتھ حصہ لینے اور مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید یہ کہ گاندھی جینتی کے موقع پر، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی ایل کنتھا راؤنے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو سینٹرل سوئل اینڈ میٹریل ریسرچ اسٹیشن (سی ایس ایم آر ایس ہیڈکوارٹر)، حوض خاص، نئی دہلی میں گلہائےعقیدت نذرکئے، اس کے بعد احاطے میں صفائی ستھرائی مہم انجام دی گئی اور پودے لگائے گئے۔ اس تقریب نے 02.10.2025 کو سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 5.0 کے شروع ہونے کا آغاز کیا۔
خصوصی مہم 5.0 یعنی 2 اکتوبر سے31 اکتوبر 2025 تک کے (عمل درآمد کے مرحلے) کے لیے مقرر کردہ اہداف درج ذیل ہیں:
نمبرشمار
|
پیرامیٹرز
|
اہداف
|
-
|
فزیکل فائلوں کی تعداد جس کا جائزہ لیا جائے۔
|
15,405
|
-
|
ای فائلوں کی تعداد جس کا جائزہ لیا جائے گا۔
|
8,119
|
-
|
صفائی ستھرائی کی جگہوں کی تعداد
|
563
|
-
|
ایم پی حوالہ جات
|
135
|
-
|
پی ایم او حوالہ جات
|
41
|
-
|
عوامی شکایات
|
135
|
-
|
پی جی اپیلیں
|
22
|
-
|
پارلیمانی یقین دہانیاں
|
32
|
-
|
آئی ایم سی حوالہ جات (صرف کیبنٹ نوٹ)
|
03
|
-
|
تبدیل/ترمیم کرنے کے لیے قواعد وضوابط کوآسان بنانا
|
03
|
محکمہ خصوصی مہم 5.0 کے لیے حتمی شکل دی گئی مذکورہ سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار ہے۔ مہم کے لیے تیار کئے گئے روڈ میپ کو اس کے تمام دفاتر اور اداروں میں بروئے کار لانےکےعمل جاری ہیں ۔
***
UR-7114
(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )
(Release ID: 2175256)
Visitor Counter : 11