لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر 5 سے 12 اکتوبر 2025 کو برج ٹاؤن، بارباڈوس میں منعقد ہونے والی 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی ) میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے


راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین، 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 36 پریزائیڈنگ آفیسرز اور 16 سکریٹریز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے

جناب  برلا 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں "دولت مشترکہ: عالمی شراکت دار" کے موضوع پر جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

لوک سبھا کے اسپیکر "جمہوریت کو بااختیار بنانا اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا" پر ایک ورکشاپ کی صدارت کریں گے

ہندوستانی پارلیمانی وفد کے ارکان مختلف خصوصی ورکشاپس میں شرکت کریں گے

لوک سبھا کے اسپیکر کانفرنس کے دوران دولت مشترکہ ممالک کے ہم منصب پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 05 OCT 2025 5:10PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر شری اوم برلا کی قیادت میں ایک ہندوستانی پارلیمانی وفد 5 سے 12 اکتوبر 2025 تک برج ٹاؤن، بارباڈوس میں منعقد ہونے والی 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی ) میں شرکت کرے گا۔ ہندوستانی پارلیمانی وفد میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ش جناب  ہری ونش شامل ہوں گے۔ ہندوستانی پارلیمانی وفد میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش ، لوک سبھا ایم پی اور سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر،جناب  انوراگ شرما؛ لوک سبھا کے رکن اور  سی ڈبلیو پی  اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ڈی پورندیشوری،لوک سبھا ایم پی ڈاکٹر کے. سدھاکر؛ راجیہ سبھا ایم پی محترمہ ریکھا شرما؛ راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر اجیت مادھو راؤ گوپچھڑے، لوک سبھا کے جنرل سکریٹری جناب اُتپل کمار سنگھ؛اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری جناب پی سی مودی شامل ہوں گے۔

اس سالانہ کانفرنس میں ہندوستان کی 24 ریاستوں/یونین ٹیریٹری لیجسلیچرز کے 36 پریزائیڈنگ آفیسرز اور 16 سکریٹریز بھی شرکت کریں گے، جو سی پی اے کے ممبر بھی ہیں۔

لوک سبھا کے اسپیکر "دولت مشترکہ - ایک عالمی شراکت دار" کے موضوع پر کانفرنس میں جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پر سات ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ معزز اسپیکر "ٹیکنالوجی کا استعمال: جمہوریت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا" کے موضوع پر ورکشاپ کی صدارت کریں گے۔

کانفرنس کے دوران سی پی اے ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، جس میں لوک سبھا ایم پی شری انوراگ شرما، سی پی اے کے خزانچی اور آسام قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شری بسواجیت ڈیمری، ہندوستانی علاقے سے سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے علاقائی نمائندوں میں سے ایک شریک ہوں گے۔

لوک سبھا ایم پی ڈاکٹر ڈی پورندیشوری "کامن ویلتھ ویمن پارلیمنٹرینز (سی ڈبلیو پی ) اسٹیئرنگ کمیٹی" کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔ وہ "دولت مشترکہ میں خواتین کے لیے حساس پارلیمانوں کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے بہترین طرز عمل اور حکمت عملی" پر  سی ڈبلیو پی  کانفرنس کے سیشن میں ایک پینلسٹ بھی ہوں گی۔

وفد کے دیگر ممبران بشمول ریاستی/یونین ٹیریٹری لیجسلیچرز کے پریزائیڈنگ آفیسرز، کانفرنس کی مختلف ورکشاپس اور جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کریں گے۔

اس دورے کے دوران، لوک سبھا کے معزز اسپیکر دیگر دولت مشترکہ ممالک کے اپنے ہم منصب پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بارباڈوس میں اپنے قیام کے دوران، لوک سبھا کے معزز اسپیکر بارباڈیا کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ہندوستانی تارکین وطن سے بات چیت کریں گے۔

******

 

 

U.No:7090

ش ح۔ح ن۔س ا

 


(Release ID: 2175119) Visitor Counter : 10