نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے دارجلنگ میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار غم کیا
Posted On:
05 OCT 2025 2:27PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھارکرشنن نے آج ، دارجلنگ میں تیز بارش اور زمین کھسکنے کے نتیجے میں ہوئے حادثے میں انسانی زندگیوں کے زیاں پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے کہا:
’’دارجلنگ میں تیز بارش اور زمین کھسکنے کے نتیجے میں پیش آئے افسوسناک پل حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر ازحد غمزدہ ہوں۔ سوگوار کنبوں کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7080
(Release ID: 2174998)
Visitor Counter : 7