ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے پی ایل آئی اسکیم: حکومت نے نئی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2025 تک توسیع کردی
Posted On:
03 OCT 2025 12:12PM by PIB Delhi
صنعت کے متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے موصول ہونے والے زبردست اور حوصلہ افزا ردعمل کے پیش نظر، حکومت ہند نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواستوں کے لیے پورٹل اب 31 دسمبر 2025 تک کھلا رہے گا۔
صنعت میں بڑھتی دلچسپی سے حوصلہ پا کر،حکومت ممکنہ سرمایہ کاروں کو اس اسکیم میں حصہ لینے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کا ایک اور موقع فراہم کر رہی ہے۔ آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ اگست 2025 میں شروع ہونے والے تازہ ترین راؤنڈ میں انسان ساختہ فائبر (ایم ایم ایف) ملبوسات، ایم ایم ایف فیبرکس اور تکنیکی ٹیکسٹائل سمیت متعدد شعبوں سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔
دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان اپنی تجاویز آفیشل آن لائن پورٹل: https://pli.texmin.gov.in/ کے ذریعے جمع کر سکتے ہیں۔
ایپلیکیشن ونڈو کا دوبارہ کھلنا صنعت کی پی ایل آئی اسکیم کے تحت سرمایہ کاری میں مسلسل دلچسپی کا براہ راست نتیجہ ہے، جو مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب اور گھریلو ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
U.NO.7002
(Release ID: 2174396)
Visitor Counter : 23