وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب لال بہادر شاستری جی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
02 OCT 2025 7:42AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری جی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا، اور دیانتداری، عاجزی اور فیصلہ کن قیادت کی ان کی پائیدار وراثت کو یاد کیا۔
وزیر اعظم نے تاریخ کے اہم لمحات میں بھارت کے قومی کردار کو نئی شکل دینے میں اہم کردار اداکیا۔ ان کا مشہور نعرہ ’جے جوان جے کسان‘ بھارت کے فوجیوں اور کاشتکاروں کے تئیں بھارت کے عزم کی ایک مضبوط علامت کے طور پر برقرار ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ جناب لال بہادر شاستری کی زندگی اور قیادت ایک مضبوط اور آتم نربھر ملک بنانے کی اجتماعی جستجو میں بھارتیوں کی پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہیں گی۔
ایکس پر ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’جناب لال بہادر شاستری جی ایک غیر معمولی سیاست داں تھے جن کی دیانت داری، عاجزی اور عزم محکم نے چنوتی بھرے دور سمیت ہمیشہ بھارت کو قوت عطا کی۔ انہوں نے مثالی قیادت، طاقت اور فیصلہ کن عمل کا اظہار کیا۔ ان کے مشہور نعرے ’جے جوان جے کسان‘ نے ہمارے عوام کے درمیان حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا۔ وہ ایک مضبوط اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر کی کوششوں میں ہماری مسلسل حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6952
(Release ID: 2174069)
Visitor Counter : 7