وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آر ایس ایس کے 100 برسوں پر اپنے خیالات ساجھا کیے

Posted On: 02 OCT 2025 8:57AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، جس کا قیام معاشرے کی خدمت اور تعمیر ملک میں تعاون دینے کی تصوریت کے ساتھ 1925 میں وجے دشمی کے دن عمل میں آیا تھا، کے سو برس مکمل ہونے پر ایک مضمون کے توسط سے اپنے خیالات ساجھا کیے ہیں۔

ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں، جناب مودی نے لکھا:

’’وجے دشمی کے موقع پر، سو سال قبل، معاشرے کی خدمت اور تعمیر ملک کے لیے کام کرنے کے مقصد سے آر ایس ایس کا جنم ہوا تھا۔ ان سو برسوں میں، لاتعداد سوئم سیوکوں نے اس عزم کو پورا کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف  کر دیں۔ یہاں میرے خیالات ملاحظہ کریں۔

https://www.narendramodi.in/100-years-of-service-to-the-nation ‘‘

’’آج سے 100 برس قبل وجے دشمی کے موقع پر سماج سیوا اور تعمیر ملک کے مقصد سے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس طویل عرصے کے دوران  لاتعداد سوئم سیوکوں نے اس عزم کو پورا کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اس سلسلے میں، میں نے اپنے خیالات کو الفاظ میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔

https://nm-4.com/ZRtXAu ‘‘

 

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:6950


(Release ID: 2174055) Visitor Counter : 9