وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے گاندھی جینتی پر مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Posted On: 02 OCT 2025 7:40AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی جینتی کے موقع پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی یومِ پیدائش کی یاد منائی۔

وزیرِ اعظم نے مہاتما گاندھی کی سچائی، عدم تشدد اور اخلاقی بہادری کی لازوال میراث پر زور دیا، جو آج بھی دنیا بھر میں نسلوں کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ملک گاندھی جی کے اصولوں کو رہنما خطوط کے طور پر اپنائے گا تاکہ ترقی یافتہ اور جامع بھارت کی مشترکہ منزل کی جانب سفر جاری رہے۔

ایکس پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا:

’’گاندھی جینتی محبوب باپو کی غیر معمولی زندگی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جن کے نظریات نے انسانی تاریخ کے راستے کو بدل دیا۔ انہوں نے یہ دکھایا کہ بہادری اور سادگی عظیم تبدیلی کے آلات بن سکتے ہیں۔ وہ خدمت اور ہمدردی کی طاقت پر یقین رکھتے تھے، جو لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے لازمی ہیں۔ ہم اپنے ویژن کے تحت وکسِت بھارت بنانے کے سفر میں ان کے راستے پر چلتے رہیں گے۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6953


(Release ID: 2174050) Visitor Counter : 11