ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب وزیر اعظم نے برہم پور (اڈیشہ) اور ادھنا (گجرات) کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


عزت مآب وزیر اعظم نے برہم پور (اڈیشہ) اور اُدھنا (گجرات) کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 27 SEP 2025 6:03PM by PIB Delhi

سورت ، جو ہندوستان کے ہیرے اور ٹیکسٹائل کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے ، مسافروں اور مال بردار نقل و حرکت میں تیزی سے ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔  گجرات کے مستقبل کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے انڈین ریلویز جامع اقدامات کر رہی ہے ۔  ان میں سورت اور اُدھنا میں ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین کاری اور نئی مسافر اور مال بردار ٹرینیوں کو متعارف کرنا شامل ہے ۔

PH-1.jpeg

اڈیشہ اور گجرات کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس

آج عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برہم پور (اڈیشہ) اور اُدھنا (گجرات) کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا  یہ ایک نئے سلسلے کی ٹرین ہے جسے کفایتی ، محفوظ اور طویل فاصلے کے سفر کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔

امرت بھارت ایکسپریس کی خصوصیات:

  • بہتر ڈیزائن کے ساتھ جدید ایرگونومک سیٹیں
  • بلا رکاوٹ نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر جڑے ہوئے کوچ
  • اعلی حفاظت اور بھروسے کو یقینی بنانے والے جڑواں انجن کی ترتیب

جس طرح وندے بھارت نے متوسط طبقے کے لیے سفر کو از سرنو متعارف کیا ، اسی طرح امرت بھارت ایکسپریس بھی کفایتی کرایہ پر اسی طرح کی سہولتیں فراہم کرے گی ۔  آج شروع کی گئی ریل سروس کا کرایہ 495 روپے (جنرل کلاس) اور 795 روپے (نان اے سی سلیپر کلاس) فی سفرہوگا ۔

PH-2.jpeg

یہ ٹرین 5 ریاستوں (گجرات ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، آندھرا پردیش اور اڈیشہ) کے 22 اضلاع پر محیط 1700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی ۔

اس نئی کنیکٹیویٹی کے ذریعے نوجوانوں سمیت کاروباری افراد اور صنعت کاروں کو ٹیکسٹائل ، ہیرے اور متعلقہ شعبوں میں مزید مواقع فراہم ہوسکیں گے ۔  اس ٹرین سے ماں تارا تارینی شکتی پیٹھ جانے والے  تیرتھ یاتریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔

گجرات میں اسٹیشن کی تزئین کاری  کا کام

گجرات کے اسٹیشنوں کو اگلے 50 سالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت تیار کیا جا رہا ہے ۔ انڈین ریلویز اُدھنا ، سورت ، بلیمورا ، سچن وغیرہ جیسے ریلوے اسٹیشنوں کی جامع تزئین کاری  کا کام کر رہی ہے ۔

مرکزی وزیر نے آج اُدھنا اسٹیشن کی تزئین کاری کے کام کا جائزہ لیا ۔  انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن کو جدید طرز پر تیار کیا جا رہا ہے ۔  پلیٹ فارم اور پٹ لائنوں کی صلاحیت کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل مرکزی وزیر نے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے سورت ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا ۔  سورت-بلیمورا کے درمیان کام تیزی سے جاری ہے ۔  اسٹیشن کا سول ورک فنشنگ کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے اور یوٹیلیٹی کے کام فی الحال جاری ہے ۔

آج کے معائنے کے دوران وزیر موصوف نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں جدید اور اختراعی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

پٹریوں پر کام نمایاں رفتار سے جاری ہے ۔  انہوں نے بتایا کہ سورت اسٹیشن پر پہلا ٹرن آؤٹ کامیابی کے ساتھ لگایا گیا ہے ۔  ٹرن آؤٹ ریلوے پٹریوں کا اہم جنکشن ہوتا ہے ۔  یہ خصوصیت تیز رفتار ٹرینوں کے مستحکم اور ہموار آپریشن کو قابل بنائے گی ۔

پٹریوں میں رولر بیرنگ بھی ہوتے ہیں ، جس سے بلٹ ٹرین زیادہ محفوظ اور ہموار  طریقے سے تیز رفتار سے چلتی ہے ۔  اس کے علاوہ ، پٹریوں  پر سلیپرز کنکریٹ کی بجائے جامع مواد کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جاتے ہیں ۔  یہ زیادہ استحکام ، کم دیکھ بھال اور تیز رفتار پر بہتر کارکردگی کو یقینی بنائے گا ۔

مسافروں کے آرام کو مزید بہتر بنانے اور ماحول میں شور کو کم کرنے کے لیے ڈیمپرس کی شکل میں دھچکے جذب کرنے کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ شور اور دھچکے کو برداشت کر لیں گے ۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ اس پروجیکٹ سے ہم سورت سے ممبئی ایک گھنٹے میں پہنچ سکیں گے ۔

اسٹیشن کی تزئین کاری اور پٹریاں بچھانے کا کام مسلسل جاری ہے ۔  ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ بالآخر کنیکٹیویٹی میں تبدیل لائے گا اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گا ۔  احمد آباد اور ممبئی کا پورا حصہ ایک اقتصادی راہداری بن جائے گا ۔

یہ پروجیکٹ ریلوے ٹیکنالوجی اور مسافروں کے تجربے میں بھی نئے معیارات قائم کرے گا ۔

****

 

ش ح۔ع و۔ ش ت

U NO: 6780


(Release ID: 2172805) Visitor Counter : 19
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Kannada