صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اعداد و شمار سے متعلق بھارتی خدمات ، ہنر  مندی کے فروغ  سے متعلق بھارتی خدمات  اور مرکزی انجینئرنگ سروس کے  زیر تربیت افسران  نے صدر ِ جمہوریہ سے ملاقات کی


صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو نے افسروں سے کہا کہ جذبے اور دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دے کر، آپ ایک ایسا ملک بنانے میں  اشتراک کر سکتے ہیں  ، جو زیادہ خوشحال، مضبوط اور سب کی شمولیت مبنی ہو

Posted On: 29 SEP 2025 2:35PM by PIB Delhi

اعداد و شمار سے متعلق بھارتی خدمات ، ہنر  مندی کے فروغ  سے متعلق بھارتی خدمات  اور مرکزی انجینئرنگ سروس کے  زیر تربیت افسران  نے آج (29 ستمبر  ، 2025 ء )  کو راشٹرپتی بھون میں  ، صدر ِ جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

بھارت کے  اعداد و شمار سے متعلق خدمات کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ مؤثر پالیسی سازی اور اس کے نفاذ کا دارومدار درست شماریاتی تجزیے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ڈاٹا پر مبنی دور میں، شماریات کی اہمیت بے حد بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے افسروں کے بطور شماریاتی افسروں کے اہم کردار کو اجاگر کیا، جو سرکاری ڈاٹا کو جمع کرنے اور تجزیہ کرنے میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام شماریاتی طریقوں میں مہارت کا متقاضی ہے، جسے وہ ملک کی بڑھتی ہوئی ڈاٹا اور معلومات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

ہنر  مندی کے فروغ  سے متعلق بھارتی خدمات  ( آئی ایس ڈی ایس ) کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ مہارت اور علم کسی بھی  ملک کی معاشی ترقی اور سماجی پیش رفت کے حقیقی محرک ہیں۔ وہ ممالک  ، جو اعلیٰ مہارت یافتہ افرادی قوت تیار کرتے ہیں، وہ عالمی چیلنجوں  کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے اور ترقی کے مختلف شعبوں میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے بھارت ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے، یہ ناگزیر ہے کہ ہماری نوجوان نسل جدید تکنیکی مہارتوں کو اپنائے اور ان کے مطابق  خود کو تیار کرے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوان آئی ایس ڈی ایس  افسران ہنر  مندی  کے  ماہر منتظمین کی ایک ٹیم کے طور پر ابھریں گے اور مضبوط، مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مرکزی انجینئرنگ سروس کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ انجینئرز کسی بھی ملک کی تکنیکی ترقی اور معاشی نمو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت کے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مضبوط توجہ کے ساتھ، انجینئرنگ کے شعبے میں نمایاں ترقی متوقع ہے۔ انہوں نے سی پی ڈبلیو ڈی  جیسے اداروں سے کہا کہ وہ ان منصوبوں کے لیے تکنیکی بنیاد فراہم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ صدر ِ جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ترقی پائیدار ہو۔ انہوں نے یہ  جان کر خوشی  کا اظہار کیا کہ  سی پی ڈبلیو ڈی  ماحولیات  کے لیے  سازگار اقدامات  کر رہا ہے۔

صدر ِ جمہوریہ نے افسروں سے کہا کہ وہ نہ صرف پالیسی کے نفاذ میں بلکہ مؤثر فیڈ بیک کے ذریعے پالیسی سازی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کی خدمت کے تئیں عزم اور سب کی، خاص طور پر کمزور اور محروم طبقات کی ترقی کے لیے کوششیں، ملک کی ترقی کی رفتار کا تعین کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جذبے اور دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دے کر، افسروں کی شراکت ایک زیادہ خوشحال، مضبوط اور سب کی شمولیت والے ملک کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگی۔ اپنی مخلصانہ کوششوں کے ذریعے، وہ یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ بھارت  ، دنیا کے سامنے طاقت اور ترقی کی ایک مثال کے طور پر کھڑا رہے۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

...................

) ش ح –      ا ع خ          -  ع ا )

U.No. 6656


(Release ID: 2172698) Visitor Counter : 21