نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت یووا کنیکٹ نے 50 کیمپس کے سنگ میل کو عبور کیا، ملک بھر کے طلبا کو ترغیب فراہم کی


75 میں سے 55 نامزد مقامات پر مقبول نوجوانوں نے سیشنوں کا اہتمام کیا

Posted On: 28 SEP 2025 1:06PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت ملک بھر کے 75 تعلیمی اداروں میں منعقد کی جا رہی وکست بھارت یووا کنیکٹ پہل قدمی نے دو تہائی کے نشان کو عبور کر لیا ہے۔ اس کے سیشن 17 ستمبر 2025 سے ملک بھر کے 55 سے زائد یونیورسٹیوں میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 75 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ملک گیر سیوا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر وکست بھارت یووا کنیکٹ سیوا پکھواڑا ایڈیشن 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 75 یونیورسٹیوں میں 75 مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ہر مقام کو وزیر اعظم کی زندگی اور کامیابیوں سے جوڑنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وسیع اور جامع شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دیہی، شہری اور قبائلی تعلیمی اداروں کا ایک اچھا امتزاج منتخب کیا گیا ہے۔

وکست بھارت یووا کنیکٹ کی اہم جھلکیاں مندرجہ ذیل ہیں:

  • 75 یوتھ آئیکنز، جن میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی)2025 کے ریاستی چیمپئن، وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ کے فاتح، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) ایوارڈ یافتہ، اور نیشنل یوتھ ایوارڈ حاصل کرنے والے اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں سیشن کی قیادت کریں گے۔
  • منتخب تعلیمی اداروں میں پریزنٹیشنز منعقد کی جائیں گی، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تبدیلی پسند قیادت میں گزشتہ 11 برسوں میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی اور کامیابیوں کو ظاہر کیا جائے گا، اور وکست بھارت @ 2047 کے وژن کو اجاگر کیا جائے گا۔
  • باہم اثر پذیر "یووا سمواد" سیشن منعقد کیے جائیں گے، جو نوجوان شرکاء کو سوالات اٹھانے اور اپنی تجاویز کا اشتراک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
  • سامعین کی پروفائل میں 15-25 سال کی عمر کے نوجوان شامل ہوتے ہیں جو پالیسی سازوں، عوامی نمائندوں اور نوجوانوں کے رہنماؤں کے ساتھ براہ راست مشغول ہوتے ہیں۔

اس پہل قدمی کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، انہیں ملک کے ترقیاتی روڈ میپ سے جوڑنا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی ترقی کے سفر سے واقف کرانا ہے۔ یہ انہیں 2047 تک خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن میں فعال طور پر تعاون کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

چند اہم تعلیمی ادارے جہاں وکست بھارت یووا کنیکٹ اجلاسات کا اہتمام کیا گیا ہے، ان میں شامل ہیں : گجرات میں واقع برسا منڈا ٹرائبل یونیورسٹی، مغربی بنگال میں سوامی وویکانند یونیورسٹی، تمل ناڈو میں انڈین میری ٹائم یونیورسٹی، منی پور میں دھنامنجوری یونیورسٹی، کارگل میں گورنمنٹ ڈگری کالج، اور راجستھان کے اجمیر میں صوفیہ گرلز کالج، وغیرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001123W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MDJU.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EO4G.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FT7P.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G53G.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006202Y.png

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6741


(Release ID: 2172439) Visitor Counter : 6